پیرس میں پھر حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، داعش نے لی حملہ کی ذمہ داری

Apr 21, 2017 09:07 AM IST | Updated on: Apr 21, 2017 09:07 AM IST

پیرس۔  فرانس کے دارالحکومت پیرس میں صدارتی انتخابات سے ایک روز قبل ہونے والی فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار کی موت جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے ۔ اس حملے کی ذمہ داری داعش نے لی ہے۔ صدرفرانسوآ اولاندے نے کہا کہ انہیں یقین ہے چیمس ایلیسیس بلیوارڈ میں ہونے والی فائرنگ ایک دہشت گردانہ واقعہ تھا جس میں حملہ آور نے پولیس کو گولی مار کر قتل کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعہ میں دو حملہ آور بھی شامل تھے جن میں سے ایک کو مار دیاگیا ہے۔

پولیس مشرقی پیرس میں مہلوک حملہ آور کے گھر کا پتہ لگا رہی ہے اور دوسرے حملہ آور کو تلاش کررہی ہے ۔ وزارت داخلہ کے ترجمان پیئرے ہنری برینڈیٹ نے کہا کہ اس فائرنگ میں اس کے علاوہ کوئی اور شامل نہیں ہے، اس سے انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

پیرس میں پھر حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، داعش نے لی حملہ کی ذمہ داری

تصویر: رائٹرز

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز