امریکہ : ٹیکساس میں چرچ میں اندھادھند فائرنگ ، 26 افراد کی موت ، صدر ٹرمپ کی صورتحال پر گہری نظر

Nov 06, 2017 09:34 AM IST | Updated on: Nov 06, 2017 09:34 AM IST

سدرلینڈ اسپرنگس : ایک مسلح شخص نے جنوب مشرقی امریکہ كے ایک چھوٹے شہر کے ایک چرچ میں اندھا دھند فائرنگ کی جس میں کم از کم 26 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے۔ یہ حملہ سان انتونیو کے مشرق میں 65 کلومیٹر دور سدرلینڈ اسپرنگس کے ولسن کاؤنٹی کے علاقہ میں فرسٹ بیپٹسٹ چرچ میں ہوا۔ مقامی میڈیا نے عینی شاہدین کے حوالہ سے بتایا ہے کہ یہ واردات مقامی وقت کے مطابق صبح 11:30 بجے اجتماعی دعاکے دوران ہوا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو پایا ہے کہ اس وقت چرچ میں کتنے لوگ موےجود تھے۔

گوادےلوپ کاؤنٹی شیرف کے پولیس افسر رابرٹ مرفی نے بتایا کہ چرچ سے کئی میل کے فاصلہ پر م ایک سلح شخص کو مار گرایا گیا۔ ولسن کاؤنٹی کےشیرف جوي ٹیكٹ نے سی این این چینل کو بتایا کہ اس حملے میں کم از کم 20 افراد ہلاک ہو گئے۔ وہیں ٹیکساس کے لیفٹیننٹ گورنر ڈین پیٹرک نے فاکس نیوز کو بتایا کہ اس حملے میں کم از کم 26 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔اس واردات کو انجام دینے والے واحد مشتبہ نے چرچ میں گھستے ہی رائفل سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

امریکہ : ٹیکساس میں چرچ میں اندھادھند فائرنگ ، 26 افراد کی موت ، صدر ٹرمپ کی صورتحال پر گہری نظر

ادھر، 12 دنوں کے ایشیا دورے پر گئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پوری صورت حال پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا-’خدا سدرلینڈ اسپرنگس، ٹیکساس کے لوگوں کا ساتھ دے۔ وفاقی تحقیقاتی بیورو (ایف بی آئی) اور پولیس موقع پر ہے‘‘۔ قانون نافذ کرنے والے حکام نے بتایا کہ متاثرین کی عمر پانچ سے 72 سال کے درمیان ہے ٹیکساس پبلک سیفٹی کے سیکشن کے ریجنل ڈائرکٹر فری مین مارٹن نے کہا کہ فائرنگ کے بعد جب مشتبہ پنی گاڑی سے فرار ہونے لگا تو ایک مقامی شخص نے رائفل سے اس پر گولی چلائی جس میں وہ مارا گیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز