برطانیہ میں پارلیمنٹ کے باہر دہشت گردانہ حملہ ، حملہ آور سمیت چار افراد ہلاک ، فائرنگ میں کئی زخمی

Mar 22, 2017 09:11 PM IST | Updated on: Mar 22, 2017 11:59 PM IST

لندن: برطانیہ کی پارلیمنٹ کے نزدیک آج ایک دہشت گردانہ حملے میں حملہ آور اور ایک خاتون سمیت چار افراد  کی موت ہوگئی اور تقریبا ایک درجن افراد زخمی ہوگئے۔  میڈیا رپورٹوں کے مطابق پارلیمنٹ کے اندر زوردار دھماکہ کی آواز سنی گئی اور اس کے کچھ دیر بعد پارلیمنٹ کے نزدیک ویسٹ منسٹر پل پر 11 سے زائد لوگ زخمی حالت میں ملے۔ اس واقعہ کو پولیس نے دہشت گردانہ حرکت قرار دیا ہے۔

دریں اثنا وزیراعظم کے دفتر کے ترجمان کے مطابق کہ برطانیہ کی پارلیمنٹ کے نزدیک پولیس نے ایک حملہ آور کو آج مار گرایا اور وزیراعظم تھریسا پوری طرح محفو ظ ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق محترمہ تھریسا بھی حملے کے وقت پارلیمنٹ میں تھیں۔ اس کے بعد پارلیمنٹ ہاوس کو بند کردیا گیا ہے اور پارلیمنٹ کمپلکس میں گہرائی سے جانچ مہم چلائی جارہی ہے۔لندن کی میئر صادق خان نے حملے کی جانچ کا حکم دیدیا ہے۔

برطانیہ میں پارلیمنٹ کے باہر دہشت گردانہ حملہ ، حملہ آور سمیت چار افراد ہلاک ، فائرنگ میں کئی زخمی

میڈیا رپورٹس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انھوں نے لوگوں کو ابتدائی طبی امداد حاصل کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ جبکہ ایک پولیس اہلکار کے مطابق پولیس نے ایک شخص کو گولی مار دی ہے۔برطانیہ پولیس اسکاٹ لینڈ یارڈ کے مطابق انھیں ویسٹ منسٹر پل پر گولی چلائے جانے اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی۔لندن کے ٹرانسپورٹ کے ادارے کے مطابق انھوں نے پولیس کی درخواست پر ویسٹ منسٹر ریلوے زیر زمین ریلوے سٹیشن بند کر دیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز