تین طلاق کے مسئلہ پرمبنی 17 منٹ کی شارٹ فلم ’’طلاق زندگی سے‘‘ جلد ہوگی ریلیز ، یہاں دیکھ سکیں گے آپ

May 17, 2017 06:14 PM IST | Updated on: May 17, 2017 06:15 PM IST

ہوشنگ آباد: ان دنوں ملک بھر میں بحث کےموضوع بنے’’تین طلاق ‘‘کے مسئلے پر ہوشنگ آباد ضلع کے کچھ نوجوان ایک شارٹ فلم بنارہے ہیں۔ ’’طلاق زندگی سے‘‘نامی اس شارٹ فلم کو یو ٹیوب پر بھی دیکھا جاسکے گا۔

اپریتم ویلفیئر سوسائٹی کے پرانشو رانے نے بتایا کہ فلم ایک ایسی لڑکی کی کہانی ہے جو اپنے عاشق سے شادی کرلیتی ہے۔ایک سال بعدلڑکی کا شوہر اسے تین بار طلاق کہہ کر خود سے الگ کردیتا ہے۔اس سے بے حد پریشان لڑکی آخر میں خودکشی کرلیتی ہے۔

تین طلاق کے مسئلہ پرمبنی 17 منٹ کی شارٹ فلم ’’طلاق زندگی سے‘‘ جلد ہوگی ریلیز ، یہاں دیکھ سکیں گے آپ

فلم میں تین طلاق سے متاثر خواتین کن حالات سے دوچار ہوتی ہیں یہ پیش کیا گیا ہے۔ مسٹر رانے نے بتایا کہ تقریباً 17منٹ کی اس فلم میں مقامی نوجوان لوکیش تیواری،اشوک شرما سمیت کئی نوجوان اداکری کررہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز