ٹیم انڈیا سے کھیلنا چاہتا تھا یہ کرکٹر ، مگر اب وراٹ - دھونی کو ہرانے میں لگائے گا دم !۔

ٹیم انڈیا کے خلاف 27 جون سے شروع ہونے والی دو میچوں کی ٹی ٹوینٹی سریز کیلئے آئیر لینڈ نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔

Jun 24, 2018 11:16 AM IST | Updated on: Jun 24, 2018 11:18 AM IST

ٹیم انڈیا کے خلاف 27 جون سے شروع ہونے والی دو میچوں کی ٹی ٹوینٹی سریز کیلئے آئیر لینڈ نے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے ۔ آئیر لینڈ کی ٹیم میں ایک ایسے کرکٹر کو بھی جگہ دی گئی ہے ، جو کبھی ہندوستانی ٹیم میں کھیلنے کا خواب دیکھتا تھا ، لیکن قسمت نے اسے آئرش ٹیم کا رکن بنادیا ۔ ہم بات کررہے ہیں پنجاب کے موہالی میں پیدا ہوئے کرکٹ کھلاڑی سیمی سنگھ کی ، جو پنجاب کی انڈر 14 ، انڈر 17 اور انڈر 19 ٹیم کیلئے کھیل چکے ہیں ، لیکن اس کے بعد سیمی سنگھ کو موقع نہیں ملا اور وہ آئیرلینڈ میں بس گئے۔

اکتیس سالہ سیمی سنگھ 2006 میں آئیر لینڈ میں بس گئے تھے ۔ آپ کو بتادیں کہ سیمی سنگھ ، چہل ، سدھارتھ کول ، من پریت گونی اور گرکیرت سنگھ جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ میدان پر اتر چکے ہیں۔ سیمی سنگھ ٹیم انڈیا کیلئے کھیلنا چاہتے تھے ، لیکن اب وہ اس کے خلاف ہی کھیلتے نظر آئیں گے۔

ٹیم انڈیا سے کھیلنا چاہتا تھا یہ کرکٹر ، مگر اب وراٹ - دھونی کو ہرانے میں لگائے گا دم !۔

سیمی سنگھ ۔ فائل فوٹو

سیمی سنگھ جب پنجاب کیلئے کھیلتےتھے ، تو وہ ایک بلے باز تھے ، لیکن آئیر لینڈ میں انہوں نے اپنی اسپن گیند بازی پر توجہ دی اور اب وہ ایک آل راونڈر کے طور پر ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔

سیمی سنگھ سات یک روزہ میچ کھیل چکے ہیں ساتھ ہی ساتھ اسی مہینے انہوں نے نیدر لینڈ کے خلاف ٹی 20 میں بھی ڈیبو کیا تھا ۔ نیدر لینڈ کے خلاف سیمی سنگھ نے تین وکٹ جھٹکنے کے ساتھ ساتھ شاندار نصف سنچری بھی بنائی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز