مراکش میں آئی ایس کے چھ مشتبہ شدت پسند گرفتار

Oct 24, 2017 04:15 PM IST | Updated on: Oct 24, 2017 04:15 PM IST

رباط ۔ مراکش میں افسران نے حملہ کا منصوبہ بنا رہے اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس) کے چھ مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق گرفتار کئے گئے شدت پسندوں کا تعلق آئی ایس کے ایک گروپ سے ہے۔اس گروپ کو اسی مہینے ختم کیا جاچکا ہے اور یہ مراکش کے آٹھ شہروں میں سرگرم رہا ہے۔ یہ دہشت گردانہ حملہ کا منصوبہ بنارہے تھے۔

بیان کے مطابق گرفتار کئے گئے چھ شدت پسندوں میں سے ایک بم بنانے کا ماہر مانا جاتاہے۔ قابل غور ہے کہ اس سے قبل اسی مہینے 11دوسرے شدت پسندوں کو گرفتار کیاگیا تھا۔مراکش کی حکومت نے کہا ہے کہ اس نے 2002سے اب تک درجنوں شدت پسند گروپوں کو ختم کیا ہے۔ان گروپوں میں سے 50کا تعلق آئی ایس سے تھا۔

مراکش میں آئی ایس کے چھ مشتبہ شدت پسند گرفتار

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز