ٹرمپ کے کچھ مشیروں نے سرکاری کام کاج میں ذاتی ای میل کا استعمال کیا

Sep 26, 2017 07:07 PM IST | Updated on: Sep 26, 2017 07:07 PM IST

واشنگٹن۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے کچھ قریبی مشیروں کے حکومتی کام کاج کے لئے نجی ای میل کے استعمال کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نیویارک ٹائمز نے موجودہ اور کچھ سابق حکام کے حوالے سے کل ایک رپورٹ میں کہا کہ مسٹر ٹرمپ کے قریبی چھ مشیر سرکاری کام کاج کے لئے کبھی کبھار ذاتی ای میل کا استعمال کرتے ہیں جن میں سابق چیف پالیسی ساز ا سٹیو بینن بھی شامل ہیں۔

پالٹیكواخبار نے بھی مسٹر ٹرمپ کے داماد اور وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر جاریڈ كشنرکی طرف ساتھی انتظامی حکام سے بات چیت کے لئے ذاتی ای میل اکاؤنٹ کا استعمال کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا۔ غور طلب ہے کہ مسٹر ٹرمپ نے صدارتی انتخابی مہم کے دوران ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن پر ان کے وزیر خارجہ رہتے ہوئے اپنے ذاتی ای میل سرور سے ای میل بھیجنے اور وصول کرنے کو لے کر ان کی سخت تنقید کی تھی ۔

ٹرمپ کے کچھ مشیروں نے سرکاری کام کاج میں ذاتی ای میل کا استعمال کیا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز