جانئے ، دبنگ گرل سوناکشی سنہا کو اردو زبان کیوں ہے بے حد پسند ؟

بالی وڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا اردو زبان کو بہت پسند کرتی ہیں سوناکشی اردو کو مہذب اور شیریں زبان مانتی ہیں۔

Mar 25, 2017 05:53 PM IST | Updated on: Mar 25, 2017 05:53 PM IST

ممبئی : بالی وڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا اردو زبان کو بہت پسند کرتی ہیں سوناکشی اردو کو مہذب اور شیریں زبان مانتی ہیں۔ اردو کو کس طرح بولا جائے اور کس لفظ کا کہاں استعمال کیا جائے، جاننے کی خواہاں رہتی ہیں۔ ان کی کوشش رہتی ہے کہ وہ روزمرہ کی بات چیت میں زیادہ سے زیادہ اردو الفاظ کا استعمال کریں۔ وہ اکثر گانا سنتے ہوئے یا اسکرپٹ پڑھتے وقت اردو لفظ تلاش کرکے ان کا مطلب پوچھتی ہیں اور ان کا استعمال کرتی ہیں۔

فلموں میں دو مرتبہ ان کا نام اردو زبان سے لیا گیا ہے۔ فلم ’لٹیرا میں ان کا نام پاكھي تھا اور اب’نور‘ میں نور ہے۔پاكھي کا مطلب اردو میں چاقو ہوتا ہے اور نور کا مطلب روشنی۔ سوناکشی کو یہ نام جس طرح سے بولے جاتے ہیں اور ان کا جو مطلب ہے اس کی وجہ سے بہت پسند ہے۔

جانئے ، دبنگ گرل سوناکشی سنہا کو اردو زبان کیوں ہے بے حد پسند ؟

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز