سونالی بیندرے نے پھر بتایا صحت کا حال ، لکھ دیا اتنا جذباتی کہ ہر آنکھ ہو جائے گی نم

امریکہ میں کینسر کا علاج کرا رہی سونالی بیندرے ہمیشہ سوشل میڈیا پر اپنی صحت کی اپڈیٹ دیتی رہتی ہیں۔ ایک بار پھر سونالی نے اپنی صحت کا حال بیان کرتے ہوئے اتنا جذباتی لکھ دیا کہ آپ بھی رو پڑیں گے ۔

Oct 10, 2018 08:09 PM IST | Updated on: Oct 10, 2018 08:09 PM IST

کینسر سے متاثر سونالی بیندرے ان دنوں امریکہ میں زیر علاج ہیں اور اپنی صحت سے متعلق ہر خبر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں ۔ کینسر کے علاج کے دوران ہوئی کیموتھیریپی سے پہلے اور بعد کی کئی تصویریں بھی سونالی شیئر کر چکی ہیں۔ اب انہوں نے ایک ایسا جذباتی پیغام اور تصویر انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جو کسی کو بھی جذباتی کر نے کیلئے کافی ہے۔

سونالی نے بغیر بالوں والی اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے  اس میں وہ آنکھوں میں کاجل لگاتی نظر آ رہی ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے لکھا ہے ۔ ' میں جانتی تھی کہ اگر میں نے ڈر کو خود پر حاوی ہونے دیا تو میرا زندگی کا سفر خراب ہو جائے گا۔ ڈر کافی حد تک ان کہانیوں سے جنم لیتا ہے جو ہم ہی خود کو سناتے ہیں۔ اس لئے میں نے خود کو ایک الگ کہانی سنانے کا فیصلہ کیا۔ میں نے فیصلہ کیا کہ میں محفوظ ہوں  ، مضبوط ہوں ، میں بہادر ہوں ، مجھے کوئی بھی پریشانی توڑ نہیں سکتی۔ سونالی بیندرے نے چیرل اسٹریڈ کے یہ خیالات   شیئر کرتے ہوئے آگے لکھا ۔ گزرے کچھ مہینوں  سے میری زندگی میں کچھ اچھے دن آئے اور کچھ بہت برے دن۔ کچھ  ایسے بھی دن رہے جب ایک انگلی تک ہلانے میں مجھے درد ہوتا تھا۔ میں ہنس بھی نہیں پاتی تھی ، ہنسنے سے بھی بھی تیز درد ہونے لگتا تھا یہ ایک ایسا چکر بن گیا تھا جو جسمانی درسے شروع ہوکر دماغی درد تک پہنچ جاتا تھا۔

سونالی بیندرے نے پھر بتایا صحت کا حال ، لکھ دیا اتنا جذباتی کہ ہر آنکھ ہو جائے گی نم

کینسر سے متاثر بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے

Loading...

View this post on Instagram

“I knew that if I allowed fear to overtake me, my journey was doomed. Fear, to a great extent, is born of a story we tell ourselves, and so I chose to tell myself a different story from the one women are told. I decided I was safe. I was strong. I was brave. Nothing could vanquish me.” – Cheryl Strayed, Wild. Over the past couple of months, I have had good days and bad ones. There have been days when I’ve been so exhausted and in so much pain that even lifting a finger hurt. I feel like sometimes it’s a cycle… one that starts off with physical pain and leads to mental and emotional pain. The bad days have been many… Post chemo, post-surgery and the like… where even just laughing hurts. Sometimes it felt like it took everything I’ve had to push past it… a minute to minute battle with myself. I got through it knowing that even though I was fighting a long drawn out, draining battle… it was one that was worth the fight. It’s important to remember that we’re allowed to have those bad days. Forcing yourself to be happy and cheerful all the time serves no purpose. Who are we being fake and putting on an act for? I allowed myself to cry, to feel the pain, to indulge in self-pity… for a short while. Only you know what you’re going through and it is fine to accept it. Emotions aren’t wrong. Feeling negative emotions isn’t wrong. But after a point, identify it, recognize it and refuse to let it control your life. It takes an immense amount of self-care to get out of that zone. Sleep always helps, or having my favourite smoothie after chemo, or just talking to my son. For now, as my treatment continues… my visual focus remains to just get better and get back home. It’s yet another test… Student all my life… Learning all my life… #OneDayAtATime 📷: @srishtibehlarya

A post shared by Sonali Bendre (@iamsonalibendre) on

اس کے آگے سونالی نے لکھا کہ ان سب کے درمیان میں بھی کمزور پڑی۔ مگر پھر میں نے خود کو رونے دیا۔ صرف آپ ہی یہ بات جان سکتے ہیں کہ آپ پر کیا گزر رہی ہیں اور اگر آپ نگیٹو نگیٹو فیل کر رہے ہیں تو اس کا سامناکرنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔ بس  نگیٹوٹی کو اپنی زندگی کو کنٹرول کرنے مت دیجئے۔

اس طرح کے ہر تناؤ سے پیچھا چھڑانے میںنیند بہت مدد کرتی ہے یا پھر کیمو کے بعد جب میں اپنی فیورٹ اسمودی پیتی ہوں اور اپنے بیٹے سے بات کرتی ہوں ۔ اب جبکہ میرا علاج جاری ہے ، میرا پورا دھیان خود کو پھر سے فٹ کرنے اور گھر واپ آنے پر ہے۔ یہ ایک امتحان ہے۔۔۔ میں سیکھ رہی ہوں اور زندگی ایک ٹیچر ہے ، جو زندگی بھر لکھاتا ہے۔

حال ہی میں سونالی بیندرے امریکہ علاج کیلئے پہنچے رشی کپور سے بھی ملنے پہنچی تھی۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز