غور سے دیکھئے کتنا الگ ہے سونم کپورکا منگل سوتر، یہ ہے اس کی خاصیت

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنی شادی کو خاص بنانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔ ان کی شادی ہو ئے ایک ہفتہ گزر چکا ہے ۔

May 15, 2018 09:59 AM IST | Updated on: May 15, 2018 09:59 AM IST

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنی شادی کو خاص بنانے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔ ان کی شادی ہو ئے ایک ہفتہ گزر چکا ہے ۔ لیکن ابھی تک لوگ اس کول ویڈنگ کو بھول نہیں پائیں ہیں۔سونم کے کپڑے ، زیور اور ان کا اسٹائل خبروں میں رہا ۔لیکن اب ان سب کو بھول جائیے کیوں کہ ان کے منگل سوتر کو لے کر ایسی خبریں آئیں ہیں کہ شاید منگل سوتر کا ڈزائن ہی بدل جائے۔

ڈی این اے میں شائع ہوئی ایک خبر کے مطابق سونم کپور نے اپنا منگل سوتر خاص طور پر ڈزائن کروایا تھا ۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں سونم اور آنند کی راشی کا سمبل ہے۔ سونم کپور کی یہ سوچ اس منگل سوتر کو مختلف کے ساتھ ساتھ ایک اسٹائلش لک دے رہی ہے۔

غور سے دیکھئے کتنا الگ ہے سونم کپورکا منگل سوتر، یہ ہے اس کی خاصیت

اپنے الگ انداز سے خبر وں میں رہنے والی سونم کپور فی الحال کانس میں جلوے دکھا رہی ہیں ۔ فی الحال ان کی پولکا ڈاٹس والی ڈریس سوشل میڈیا میں چھائی ہوئی ہے ۔ سونم نے اس کی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ۔ اسکارف کے ساتھ ان کا یہ انداز کافی ریٹرو والا احساس دلا رہا ہے۔

علاوہ ازیں ریڈ کارپیٹ پر پلی اپیرنس انہوں نے رالف انڈ روسو کے ڈزائنر لہنگے میں دی ۔ آف واہٹ رنگ کا یہ لہنگاان کی شادی کی یادکو تازہ کر رہا ہے ۔کیوں کہ شادی میں بھی انہوں نے ہلکے رنگوں کو منتخب کیا تھا۔ صرف ان کی شادی کا جوڑا ہی لال رنگ کا تھا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز