امرناتھ یاترا دہشت گردانہ حملہ : ڈرائیور سلیم کو گلوکار سونو نگم دیں گے 5 لاکھ روپے کا انعام

Jul 13, 2017 11:44 PM IST | Updated on: Jul 13, 2017 11:44 PM IST

ممبئی : امرناتھ یاتریوں پر دہشت گردانہ حملہ میں بس کے ڈرائیور سلیم شیخ کی بہادری کا پورا ملک قائل ہے۔ جس طرح سلیم نے اپنی سوجھ بوجھ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کی جان بچائی ، اس سے متاثر ہوکر گلوکار سونو نگم نے سلیم کو 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

سونو نے میڈیا سے کہا کہ ایسے لوگوں کو حکومت کی طرف سے ہمیشہ بہادری کے تمغے ملتے ہیں، لیکن انہیں اقتصادی طور پر بھی مدد ملنی چاہئے۔

امرناتھ یاترا دہشت گردانہ حملہ : ڈرائیور سلیم کو گلوکار سونو نگم دیں گے 5 لاکھ روپے کا انعام

خیال رہے کہ پیر کی رات کو دہشت گردوں نے امرناتھ مسافروں سے بھرے ایک بس پر حملہ کر دیا اور اس فائرنگ میں بس کا ٹائر پنچر ہو گیا۔ ان مشکل حالات میں بھی ڈرائیور سلیم نے ہمت نہیں چھوڑی اور بس کو روکے بغیر چلاتے رہے ۔

اس حملے میں متعدد یاتریوں کی موت ہوگئی تھی اور 32 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ اگر ڈرائیور نے بس روک دی ہوتی تو مرنے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہو سکتی تھی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز