جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی کپتان کو اپنی ہی ٹیم کی تیز گیند باز سے ہوئی محبت ، کرلی شادی

Jul 09, 2018 05:34 PM IST | Updated on: Jul 09, 2018 05:34 PM IST

کرکٹ کھلاڑیوں کی شادی اکثر سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنی رہتی ہے ، لیکن جنوبی افریقہ میں دو کرکٹرس نے ایک دوسرے سے شادی کرکے سبھی کو حیران کردیا ہے۔ ہم بات کررہے ہیں جنوبی افریقہ کی خاتون کرکٹ ٹیم کی ، جس کی کپتان ڈین وین نکرک نے اپنی ہی ٹیم کی تیز گیند باز ماری جانے کیپ سے شادی کرلی ہے۔ ہفتہ کو ایک نجی تقریب میں ان دونوں نے شادی کی ، جس کی تصویریں کیپ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کی ہیں۔

شادی کی تقریب میں جنوبی افریقہ خاتون کرکٹ ٹیم کی زیادہ تر کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ خیال رہے کہ کپتان وین نکرک یک روزہ میچوں میں جنوبی افریقہ کیلئے سب سے زیادہ وکٹ لینے والی گیند باز ہیں۔ وہ 95 میچوں میں 125 وکٹ لے چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ یک روزہ میں 1770 رن بھی بناچکی ہیں۔ سال 2017-18 سیزن کیلئے انہیں سی ایس اے ویمنس کرکٹر آف دی دیئر کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی کپتان کو اپنی ہی ٹیم کی تیز گیند باز سے ہوئی محبت ، کرلی شادی

ین وین نکرک اور تیز گیند باز ماری جانے کیپ۔

دوسری جانب کیپ نے بھی یک روزہ میچوں میں 99 وکٹ لئے ہیں ۔ علاوہ ازیں یک روزہ میچوں میں وہ 1618 رن بھی بناچکی ہیں، ماری جانے کیپ یک روزہ میچوں کی رینکنگ میں نمبر چار پر ہیں۔

💍

A post shared by Marizanne Kapp (@kappie777) on

کیپ اور ڈین نکرک جنوبی افریقہ کیلئے ایک ساتھ 82 یک روزہ اور 56 ٹی ٹوینٹی میچ کھیل چکی ہیں ۔ نکرک اور ماری جانے کیپ جنوبی افریقہ میں لڑکوں کی کرکٹ اکیڈمی جوائن کرنے والی پہلی خاتون کرکٹرس بھی ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز