کرناٹک :  قومی یکجہتی ، بھائی چارے اور روا داری کے جذبہ کو فروغ دینے کیلئے مینی رلیجن ون انڈیا مہم کا آغاز

Sep 15, 2017 06:43 PM IST | Updated on: Sep 15, 2017 06:43 PM IST

رائچور : آزادی سے پہلے ملک میں انگریزوں نے بھوٹ ڈالو حکومت کرو کی پالیسی کے تحت کئی برسوں تک حکومت کی اور اب گذشتہ چند برسوں سے ہندوستان میں بعض انتہا پسند تنظیمیں یہی کام کررہی ہیں ، جوکہ ملک کی سا لمیت کیلئے ایک بہت بڑا خطرہ ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کرناٹک کے ریاستی جنرل سکریٹری محمد دانش نے رائچور ضلع کے دورے دوران ای ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس آئی او نے ’’ مینی رلیجن ون انڈیا ‘‘ مہم شروع کی ہے ۔ محمد دانش نے شہر میں منعقدہ ایس آئی او کے مختلف پروگراموں میں بھی شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ مہم کا اہم مقصد سماج میں قومی یکجہتی ، بھائی چارے اور روا داری کے جذبہ کو فروغ دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران دیگر برادران وطن میں اسلام کے تعلق سے پائی جارہی غلط فہمیوں کو دور کیا جارہا ہے ۔

کرناٹک :  قومی یکجہتی ، بھائی چارے اور روا داری کے جذبہ کو فروغ دینے کیلئے مینی رلیجن ون انڈیا مہم کا آغاز

جماعت اسلامی ہند کے مقامی امیر محمد عاصم الدین نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند ایس آئی او کی مہم میں مکمل تعاون دے رہی ہے ۔ ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر ایس آئی او نے ’’ مینی رلیجن ون انڈیا ‘‘ مہم شروع کی ہے ۔ مہم کا اہم مقصد سماج میں قومی یکجہتی ،بھائی چارے اور روا داری کے جذبہ کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز