کیرالہ میں شدید بارش ، 20 افراد کی موت ، کوچین ہوائی اڈہ پر طیاروں کی لینڈنگ بند

کیرالہ کے الگ الگ حصوں میں جمعرات کو صبح سے بارش اور مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات میں کم از کم 20 افراد کی موت ہوگئی ۔

Aug 09, 2018 03:31 PM IST | Updated on: Aug 09, 2018 03:31 PM IST

کیرالہ کے الگ الگ حصوں میں جمعرات کو صبح سے بارش اور مٹی کے تودے کھسکنے کے واقعات میں کم از کم 20 افراد کی موت ہوگئی ۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ذرائع کے مطابق اڈوکی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 10 افراد ، ملپورم میں پانچ ، کنور میں دو اور وایناڈ ضلع میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے جبکہ وایناڈ ، پلکڑ اور کوزی کوڈ اضلاع میں ایک ایک شخص لاپتہ ہے ۔ علاوہ ازیں بھاری بارش کے پیش نظر کوچین ہوائی اڈہ پر طیاروں کی لینڈنگ بند کردی گئی ہے ۔

اڈوکی کے ادیمالی شہر میں ایک ہی کنبہ کے پانچ افراد کی موت ہوگئی ۔ پولیس اور مقامی لوگوں نے ملبہ سے دو زندہ افراد کو باہر نکالا ۔ یدامالیر باندھ سے آج صبح تقریبا 600 کیوسک پانی چھوڑا گیا ، جس کی وجہ سے آبی سطح 169.95 میٹر پر پہنچ گئی ۔

کیرالہ میں شدید بارش ، 20 افراد کی موت ، کوچین ہوائی اڈہ پر طیاروں کی لینڈنگ بند

کیرالہ میں شدید بارش ، 20 افراد کی موت

کوزی کوڈ اوروایناڈ اضلاع میں بھی بھاری بارش اور سیلاب کی وجہ سے این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم کوزی کوڈ پہنچ گئی ہے۔ مرکز سے شمالی کیرالہ کیلئے دو ٹیمیں بھیجنے کیلئے کہا گیا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز