سینئر خاتون صحافی گوری لنکیش سے متعلق اہانت آمیز بیان پوسٹ کرنے والا 22 سالہ نوجوان گرفتار

Sep 08, 2017 04:23 PM IST | Updated on: Sep 08, 2017 04:23 PM IST

بنگلور: سائبر کرائم پولس نے فیس بک پر مقتول صحافی اور سماجی کارکن گوری لنکیش کے خلاف اہانت آمیز تبصرہ پوسٹ کرنے پر ایک 22 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔ گوری لنکیش کو گزشتہ 5 ستمبر کو اپنے گھر کے سامنے گولی مارکر قتل کردیا گیا تھا۔ پولس نے بتایا کہ سائبر کرائم برانچ اور پولس کے جوائنٹ آپریشن میں ملزم مالی ارجن کو گرفتار کر کے اس کے پاس سے ایک موبائل اور سم کارڈ برآمد کیا گيا ہے۔

ملزم مالی ارجن کا تعلق یدگیری ضلع میں سوراپورہ تعلقہ کے نرائن پورہ سے ہے، جس نے سول انجینئرنگ میں ڈپلومہ کیا ہے اور وہ ملازمت کی تلاش میں بنگلور آکر اپنے دوست کے گھر پر قیام پذیر تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ملزم کے خلاف کیس درج کرکے چھان بین شروع کردی گئی ہے۔

سینئر خاتون صحافی گوری لنکیش سے متعلق اہانت آمیز بیان پوسٹ کرنے والا 22 سالہ نوجوان گرفتار

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز