تلنگانہ میں مختلف طبقات میں 23.8 لاکھ بکریوں کی تقسیم

Oct 02, 2017 06:59 PM IST | Updated on: Oct 02, 2017 06:59 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کی حکومت نے ریاست میں یادو اور کروما طبقات کے 84 لاکھ افراد کے نشانہ کے برخلاف 23.8 لاکھ بکریوں کی تقسیم کی۔ وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ نے پرگتی بھون میں ان سے ملاقات کرنے والی اکھل بھارت کروما تنظیموں کے نمائندوں سے یہ بات کہی۔ یہ کہتے ہوئے کہ ریاست میں تقریباً 40 لاکھ افراد کا تعلق کروما طبقہ سے ہے،انھوں نے کہا کہ ہر دن 350 لاریوں میں بکریوں کو درآمد کیا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ کروما طبقہ ہی حقیقی انسانی وسائل ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت ان کی ترقی کے لئے پابند عہد ہے۔ حیدرآباد میں دو سال کے بعد آل انڈیا کروما مہا سبھا منعقد کی جائے گی اور تب تک تلنگانہ میں یہ طبقہ دُنیا کا سب سے زیادہ امیر دھنگر طبقہ ہوجائے گا۔ وزیراعلیٰ نے گولا کروما ویلفیر بھون کی تعمیر کے لئے 10 کروڑ روپئے کا اعلان کیا۔ یہ بھون 10 ایکڑ پر تعمیر کیا جائے گا۔

تلنگانہ میں مختلف طبقات میں 23.8 لاکھ بکریوں کی تقسیم

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز