ٹو جی اسپیکٹرم کیس : بیٹی کی رہائی پر کروناندھی نے کہا :  ناانصافی کی شکست ، انصاف سب پرغالب آگیا

Dec 21, 2017 07:26 PM IST | Updated on: Dec 21, 2017 07:26 PM IST

چنئی: نئی دہلی کی سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں ٹوجی اسپکٹرم معاملہ میں اپنی دختر ورکن راجیہ سبھا کنی موزی‘ سابق مرکزی وزیر ٹیلی کام اے راجہ کے علاوہ دیگر ملزمین کوالزامات منسوبہ سے بری کردینے پر تمل ناڈو کے سابق وزیراعلی وصدر ڈی ایم کے ایم کروناندھی نے آج مسرت کااظہار کیا۔ کروناندھی نے کہاکہ انصاف ‘ سب پرغالب آگیا۔

ڈی ایم کے لیڈر کروناندھی اپنی ضعیفی اور علالت کے باعث جو گزشتہ ایک برس سے عوامی زندگی سے کنارہ کشی اختیارکرچکے ہیں‘ نے آج اس فیصلہ پر پہلی مرتبہ تامل محاورہ میں اظہار خیال کرتے ہوئے ’’اندھی ویزہم، ارم ویلم‘‘کہا یعنی ناانصافی کو شکست ہوگی اور انصاف قائم ہوگا۔

ٹو جی اسپیکٹرم کیس : بیٹی کی رہائی پر کروناندھی نے کہا :  ناانصافی کی شکست ، انصاف سب پرغالب آگیا

قبل ازیں کروناندھی کے فرزند وڈی ایم کے کے کارگزار صدر ایم کے اسٹالن نے ان سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ٹوجی اسپکٹرم معاملہ میں میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت کے فیصلہ سے اپنے والد کو آگاہ کیا۔ میڈیاسے بات کرتے ہوئے اسٹالن نے کہاکہ کرونا ندھی نے عدالت کے فیصلہ پر اپنی خوشی ومسرت کااظہار کیاہے۔

میں اور ڈی ایم کے کے جنرل سکریٹری کے انبازگھم نے کروناندھی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں فیصلہ سے آگاہ کیا۔ انہوں نے ہماراہاتھ پکڑکراپنی خوشی اور مسرت کااظہار کیا اورہمیں مبارکباد بھی دی اور مذکورہ ٹامل جملے اداکئے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز