ٹو جی اسپیکٹرم کیس : باعزت بری ہونے پر کنی موزی نے کہا : چھ برسوں سے اس دن کا تھا انتظار

Dec 21, 2017 07:58 PM IST | Updated on: Dec 21, 2017 07:58 PM IST

چنئی: دراوڑمنیترکژگم(ڈی ایم کے )کی لیڈر اور راجیہ سبھاکی رکن ایم کے کنی موزی نے ٹوجی معاملہ میں سی بی آئی کی عدالت سے آج بری ہونے کے بعدردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دن گزشتہ چھ برسوں سے انتظارکرہی تھیں۔محترمہ کنی موزی نے کہا کہ پچھلے چھ سال تکلیف دہ رہے ۔انھوں نے کہا ،’’میراہمیشہ سے یقین رہاہے کہ اندھیرا ختم ہوگا اور بالآخرروشنی نظر آئیگی۔‘‘

آل انڈیا انادراوڑ منیترکژگم کے لیڈر اور تمل ناڈو میں ماہی گیری کے وزیر ڈی جے کمارنے اس فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹوجی معاملہ میں عدالت کایہ آخری فیصلہ نہیں ہے اور اگرسی بی آئی اعلی عدالت میں اس فیصلے کو چیلنج کرتی ہے تو اچھافیصلہ آئیگا۔

ٹو جی اسپیکٹرم کیس : باعزت بری ہونے پر کنی موزی نے کہا : چھ برسوں سے اس دن کا تھا انتظار

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز