حیدرآباد میٹرو ریل چلانے کے لئے 35 خواتین لوکو پائلٹس کا انتخاب

Nov 26, 2017 01:36 PM IST | Updated on: Nov 26, 2017 01:36 PM IST

حیدرآباد: میٹرو ریل کے آغاز کے ذریعہ حیدرآباد ملک کے منتخب شہروں میں شامل ہونے جارہا ہے تاہم میٹرو ریل کی ایک اور خوبی ا س شہر میں اس کو انفرادیت بخشنے جارہی ہے کیونکہ میٹرو ریل چلانے کے لئے 35خواتین لوکو پائلٹس کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان میں سے بیشتر انجینئرس ہیں جو سائیکو میٹرک،ریسرچ ڈیزائن،اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن ٹسٹ ،ٹکنیکل راونڈس اور میڈیکل ٹسٹ سے گزرنے کے بعد منتخب قرار دی گئی ہیں۔علاوہ ازیں دیگر شعبوں میں بھی خواتین کا انتخاب کیاگیا ہے۔اسٹیشن کنٹرول ،ڈپارٹمنٹل کنٹرول اور ٹریفک کنٹرول ڈپارٹمنٹس میں ان کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

حیدرآباد میٹرو ریل، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کا ایک بڑا پروجیکٹ ہے ۔اس موقع پر ان لوکو پائیلٹس نے ان کے انتخاب پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کو عوام کی خدمت کا ایک اہم موقع مل رہا ہے۔تلنگانہ کی حکومت جو ریاست میں مختلف شعبوں میں خواتین کو آگے بڑھانے اور ان کی ترقی کے اقدامات کر رہی ہے، کے لئے یہ بات ایک اہم اعزاز سے کم نہیں ہے۔تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راو نے اپنے ٹوئیٹر پیام میں اس پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کے سب سے بڑے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پروجیکٹ کے پیچھے خواتین اہم ڈرائیونگ فورس ہیں۔

حیدرآباد میٹرو ریل چلانے کے لئے 35 خواتین لوکو پائلٹس کا انتخاب

حیدرآباد میں میٹرو ریل کا آغاز تین دنوں میں ہونے والا ہے ۔وزیراعظم نریندر مودی اس کا افتتاح کرنے والے ہیں۔ابتدا میں صبح چھ بجے تا دس بجے شب اس کا آغاز ہوگا ۔عوام کے ردعمل کو دیکھتے ہوئے اس کے اوقات میں حکومت اضافہ کرے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز