پچاس سالہ رکشا چلانے والے نے 9 سالہ لڑکی کی عصمت دری کی، عوام کا شدید احتجاج

گنٹور(آندھراپردیش)۔ آندھراپردیش کے ضلع گنٹور کے داچے پلی میں ایک 50سالہ رکشا چلانے والے نے 9سالہ لڑکی کی عصمت دری کی۔

May 03, 2018 01:27 PM IST | Updated on: May 03, 2018 01:27 PM IST

گنٹور(آندھراپردیش)۔ آندھراپردیش کے ضلع گنٹور کے داچے پلی میں ایک 50سالہ رکشا چلانے والے نے 9سالہ لڑکی کی عصمت دری کی ۔ اس واقعہ کے سامنے آنے کے بعد بڑے پیمانہ پرعوام کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور مقامی افراد نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں داچے پلی کے قریب تقریبا چھ گھنٹوں تک قومی شاہراہ پر راستہ روک دیا جس کے نتیجہ میں تقریبا 15کیلومیٹر تک ٹریفک کی آمد ورفت متاثر رہی ۔

احتجاج کاروں  نے ملزم کی گرفتار ی کے لئے تین بجے دن تک کی مہلت دی ہے۔ ملزم کی شناخت رکشا چلانے والے کے طورپر کی گئی ہے جو مفرور ہے۔ لڑکی کو اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

پچاس سالہ رکشا چلانے والے نے 9 سالہ لڑکی کی عصمت دری کی، عوام کا شدید احتجاج

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز