Live Results Assembly Elections 2018

باپ ہی بن گیا حیوان، 20 لوگوں کے ساتھ مل کراپنی ہی بیٹی کی کرتا رہا آبروریزی

نابالغ لڑکی کی کئی مواقع پر کئی بار عصمت دری کی گئی۔ عصمت دری کرنے والوں میں لڑکی کا باپ بھی شامل تھا۔ اسی وجہ سے پولیس نے اسے بھی حراست میں لے لیا ہے۔

Dec 06, 2018 12:29 PM IST | Updated on: Dec 06, 2018 01:53 PM IST

کیرالہ کے کننور ضلع میں ایک 16 سالہ نابالغ لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کرنے کے معاملہ میں پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ لڑکی کی ماں کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے اجتماعی عصمت دری کا معاملہ درج کیا ہے اور نابالغ کے والد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، نابالغ لڑکی کی کئی مواقع پر کئی بار عصمت دری کی گئی۔ عصمت دری کرنے والوں میں لڑکی کا باپ بھی شامل تھا۔ اسی وجہ سے پولیس نے اسے بھی حراست میں لے لیا ہے۔

باپ ہی بن گیا حیوان، 20 لوگوں کے ساتھ مل کراپنی ہی بیٹی کی کرتا رہا آبروریزی

علامتی تصویر

Loading...

نیوز18 کی خبر کے مطابق، پولیس افسران نے بتایا کہ اس جرم میں کم سے کم 20 افراد شامل تھے۔ دسویں کلاس میں پڑھنے والی لڑکی نے بتایا کہ پچھلے دو سالوں میں میرے والد نے کئی بار میری عصمت دری کی۔ لڑکی نے یہ بھی بتایا کہ  نومبر کے مہینے میں بھی چار لوگوں نے اس کے ساتھ ریپ کیا۔ ایک پولیس اہلکار کے مطابق، ان میں سے ایک شخص سوشل میڈیا کے ذریعہ لڑکی کا دوست بنا تھا اور باقی کے تین لوگ اسی کے دوست ہیں۔

یہ معاملہ تب سامنے آیا جب پیر کے روز لڑکی کی والدہ نے شکایت درج کرائی۔ حکام نے بتایا کہ جب لڑکی کا ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کیا جانے لگا تب اس بارے میں اس کے بھائی کو پتہ چلا۔ بھائی نے اپنی بہن سے اس معاملہ میں بات کی تب جا کر ماں کو بھی معاملہ کی پوری جانکاری ملی۔

لڑکی کی ماں کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت کے مطابق، تمام ملزمین پہلے لڑکی کو ایک لاج میں لے گئے اور قابل اعتراض حالت میں اس کی تصویر کھینچی۔ اس معاملہ میں پولیس نے ابھی تک 8 لوگوں سے پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس ابھی اور لوگوں کو گرفتار کر سکتی ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز