نظام کے سارے بیش قیمتی سامان برآمد، ہیرے جڑے ٹفن میں روز کھانا کھاتے تھے چور: پولیس

ان برتنوں کا استعمال حیدرآباد کے آخری نظام میرعثمان علی خان، آصف جاہ (ساتویں) نے کیا تھا۔

Sep 11, 2018 02:18 PM IST | Updated on: Sep 11, 2018 02:37 PM IST

حیدرآباد میں پرانی حویلی واقع نظام کے میوزیم سے  چوری ہوئے جڑے سونے کے ایک ٹفن سمیت کئی بیش قیمتی سامان پولیس نے برآمد کر لئے ہیں۔ ان برتنوں کا استعمال حیدرآباد کے آخری نظام میرعثمان علی خان، آصف جاہ (ساتویں) نے کیا تھا۔ بین الاقوامی بازار میں ان قدیم سامانوں کی قیمت تقریباََ 50 کروڑ بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق، یہ چور دو ستمبر کی رات میوزیم سے ہیرے جڑے دو کلوگرام وزنی سونے کا ایک ٹفن اور مانک، ہیرا اور پنا سے جڑا ہو ایک کپ، ایک پلیٹ اور چمچ چوری کر ممبئی بھاگ گئے تھے اور وہاں ایک شاندار ہوٹل میں چھپے ہوئے تھے۔

نظام کے سارے بیش قیمتی سامان برآمد، ہیرے جڑے ٹفن میں روز کھانا کھاتے تھے چور: پولیس

چوری ہوئے ٹفن کی تصویر

Loading...

پولیس نے ان چوروں کا پتہ لگانے کے لئے 15 خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے انہیں ممبئی میں پکڑا اور چوری ہوئے تمام سامان بھی برآمد کئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ چور ساتویں نظام کے اس بیش قیمتی ٹفن میں روز کھانا کھایا کرتے تھے۔

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز