انوکھا کارنامہ ، اسکولی تعلیم کے ساتھ ساتھ عبدالاحد نے صرف 10 ماہ میں مکمل کیا حفظ قرآن

مجلس علما بیڑ کے ایک اہم رکن و مدرسہ مبلغ لاسلام کے بانی مولانا عبدالباقی حسامی کے زیر سرپرستی چلے آرہے غیر اقامتی جز و قتی مدرسہ سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے ہونہار طالب علم عبدلاحد ابن اظہرالدین نے نہایت قلیل وقت مدت میں قرآن پاک کو مکمل حفظ کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے

Jan 20, 2017 07:52 PM IST | Updated on: Jan 20, 2017 07:52 PM IST

بیڑ: سر زمین بیڑ نے ہمیشہ سے ایسے سپوتوں کو جنم دیا ہے ، جس کی وجہ سے اس شہر کا نام ملک و بیرون میں روشن ہوتا رہا ہے ۔ اسی سلسلہ کو بر قرار رکھتے ہوئے مجلس علما بیڑ کے ایک اہم رکن و مدرسہ مبلغ لاسلام کے بانی مولانا عبدالباقی حسامی کے زیر سرپرستی چلے آرہے غیر اقامتی جز و قتی مدرسہ سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے ہونہار طالب علم عبدلاحد ابن اظہرالدین نے نہایت قلیل وقت مدت یعنی صرف دس ماہ اور انیس دنوں میں قرآن پاک کو مکمل حفظ کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے ۔

واضح رہے کہ عبدالاحد جماعت ہفتم کا طالب علم ہے۔ دنیاوی تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ عبدالاحد نے دینی تعلیم میں بھی اپنا نام روشن کردیا ہے ۔ بیڑ شہر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی طالب نے اسکول کی تعلیم کے حصول کے ساتھ ساتھ اتنی مختصر مدت میں مکمل قرآن مجید حفظ کرنے کا کار نامہ انجام دیا ہے ۔

انوکھا کارنامہ ، اسکولی تعلیم کے ساتھ ساتھ عبدالاحد نے صرف 10 ماہ میں مکمل کیا حفظ قرآن

حافظ عبدلاحد کی اس کامیابی کی مثال بیڑ شہر کے تمام مدارس میں دی جارہی ہے۔ بیڑ شہر کے اردواسکول کے طلبہ و طالبات کو بھی اس بات کی ترغیب دلائی جارہی ہے کہ وہ بھی دنیا وی تعلیم کے ساتھ ہی ساتھ دینی تعلیم میں بھی اپنا نام روشن کریں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز