جعلی اسٹامپ پیپر کے مجرم عبدالکریم تیلگی کا بنگلورو کے سرکاری اسپتال میں انتقال

ایک دہائی قبل کروڑوں روپے کے جعلی اسٹامپ پیپر گھوٹالے کے اہم مجرم عبدالکریم تیلگی کا آج بنگلور کے ایک سرکاری ہسپتال میں انتقال ہو گیا

Oct 26, 2017 09:29 PM IST | Updated on: Oct 26, 2017 09:30 PM IST

ممبئی: ایک دہائی قبل کروڑوں روپے کے جعلی اسٹامپ پیپر گھوٹالے کے اہم مجرم عبدالکریم تیلگی کا آج بنگلور کے ایک سرکاری ہسپتال میں انتقال ہو گیا، اس کے جسم کے تمام اعضاء نے کام روک دیا۔ پولیس نے بتایا کہ 56 سال کے تیلگی کو چند روزقبل دماغ کے بخار کے سبب وکٹوریہ اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، آج صبح سویرے تین بج کر 55 منٹ پر اس نے آخری سانس لی ۔

ڈاکٹروں کے مطابق، جسم کے بہت سے حصوں کو نقصان پہنچا تھا، تیلگی کو وینٹیلیٹرپر رکھا گیا تھا اور اس کی حالت تشویش ناک تھی۔ تیلگی کو 2006 میں 30 سال کے لیے قیدبامشقت کی سزا سنائی گئی تھی اور 202 کروڑ روپے کا بھاری بھرکم جرمانہ لگایا گیا۔ وہ گزشتہ 16 سالوں کے لئے یہاں مرکزی جیل میں قید تھا۔وہ 20ہزار کروڑروپے کے گھوٹالے میں ملوث پایا گیا تھا۔

جعلی اسٹامپ پیپر کے مجرم عبدالکریم تیلگی کا بنگلورو کے سرکاری اسپتال میں انتقال

Loading...

Loading...

ری کمنڈیڈ اسٹوریز