Live Results Assembly Elections 2018

تلنگانہ میں سڑک حادثہ میں دلہا سمیت پانچ افراد کی موت ،تین زخمی

تلنگانہ میں ضلع خمام میں آج ایک سڑک حادثہ میں دلہا سمیت پانچ افراد کی موت اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

Mar 09, 2018 12:29 PM IST | Updated on: Mar 09, 2018 12:29 PM IST

خمام۔ تلنگانہ میں ضلع خمام میں آج ایک سڑک حادثہ میں دلہا سمیت پانچ افراد کی موت اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ یہ حادثہ کھینی جیرلا ڈویزن کے پلی پڈو میں ہوا ۔ ایک نیا شادی شدہ جوڑا رشتہ داروں کے ساتھ آندھراپردیش کے مغربی گوداوری ضلع کے تنوکو سے شادی کے بعد تلنگانہ کے ضلع وارنگل کے وردھن پیٹا آرہا تھا اسی دوران کی کار سڑک کنارے کھڑے درخت سے ٹکرا گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس حادثہ میں دلہن سمیت زخمی ہوئے تین لوگوں کو یہاں کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

تلنگانہ میں سڑک حادثہ میں دلہا سمیت پانچ  افراد کی موت ،تین زخمی

علامتی تصویر

Loading...

مرنے والوں کی شناخت رام کرشن پرساد، شرت، سری دیوی، پدا اور ڈرائیور وینو کے طورپر کی گئی ہے۔ پولیس نے معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز