جنوبی ہند کے معروف اداکار پرکاش راج نے کہا : مجھ سے بڑا ایکٹر بننا چاہتے ہیں وزیر اعظم مودی

Oct 02, 2017 08:01 PM IST | Updated on: Oct 02, 2017 08:02 PM IST

بنگلور : معروف خاتون صحافی گوری لنکیش کے قتل کو ایک ماہ کا عرصہ گزرجانے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی کی وجہ سے جنوبی ہند کے معروف اداکار پرکاش راج نے کہا ہے کہ وہ اپنے پانچ قومی ایوارڈ لوٹانے کی خواہشمند ہیں۔ گوری لنکیش کا ستمبر کے شروع میں بنگلورو میں انہیں کے گھر کے باہر گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ 55 سالہ گولی لنکیش ایک ہفتہ وار میگزین شائع کرتی تھیں۔

ایک ماہ کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی گوری لنکیش کے قتل کے سلسلہ میں ابھی تک کسی بھی شخص کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ گوری کے گھر پر لگے سی سی ٹی وی کیمرہ میں حملہ آور ہیلمٹ پہنے نظر آرہا تھا۔ خیال رہے کہ گوری شنکر کے قتل کے خلاف ملک بھر میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے تھے اور کئی دنوں تک پرزور طریقہ سے احتجاج کیا تھا۔

جنوبی ہند کے معروف اداکار پرکاش راج نے کہا : مجھ سے بڑا ایکٹر بننا چاہتے ہیں وزیر اعظم مودی

ڈکن کرانیکل کی رپورٹ کے مطابق پرکاش راج نے اتوار کو بنگلورو میں ایک پروگرام کے دوران کہا کہ اس خوفناک واردات کا جشن منانے والے کچھ لوگوں کو مودی جی خود فالو کرتے ہیں ، اسی کی وجہ سے مجھے فکر ہوتی ہے کہ ہمارا ملک جہاں جارہا ہے۔

ہندوستان ٹائمس کے مطابق 52 سالہ اداکار اور گوری لنکیش کے درمیان گہری دوستی تھی ۔ متعدد اخبارات کے مطابق اس کے بعد پرکاش راج نے کہا کہ وزیر اعظم کو رویہ اس اداکار جیسا ہے جو اپنے مداحوں کو خوش کرنے کی کوشش کررہا ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مجھ سے بھی بڑا اداکار بننے کی کوشش کررہے ہیں۔

ادھر بی جے پی کے ترجمان نلن کوہلی نے پرکاش راج پر ہی حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرکاش راج کو اپنے غصہ کا نشانہ کانگریس کو بنانا چاہئے کیونکہ کرناٹک میں کانگریس کی حکومت ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز