Live Results Assembly Elections 2018

انفوسس ٹکنالوجی کمپنی کے سی ای او وشال سکہ کا استعفی، بہت ہوچکا، اب اور نہیں، 100 گھنٹے تناو میں گزارے

ملک کی انفارمیشن ٹیکنالوجی فیلڈ کی دوسری بڑی کمپنی انفوسس ٹیکنالوجی کے آج پھر اعلی سطح پر کئے گئے ردوبدل میں منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وشال سکہ نےفوری طور پر استعفی دے دیا۔

Aug 18, 2017 12:30 PM IST | Updated on: Aug 18, 2017 12:31 PM IST

بنگلور: ملک کی انفارمیشن ٹیکنالوجی فیلڈ کی دوسری بڑی کمپنی انفوسس ٹیکنالوجی کے آج پھر اعلی سطح پر کئے گئے ردوبدل میں منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وشال سکہ نےفوری طور پر استعفی دے دیا۔ انہیں اب کمپنی کا ایگزیکٹو وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ یو بی پروین راؤ کو عبوری منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو افسر کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ بورڈ نے اے بی پروین راؤ نے انٹیم ایم ڈی اور سی ای او کے طور پر بھی مقرر کیا ہے۔

استعفی کے بعد انہوں نے اپنے باصلاحیت انداز میں کہا کہ میرا اچھا کام مسلسل نظر انداز کیا جارہا تھا اور مزید تناو کا سامنا کرنا ممکن نہیں تھا۔سکہ نے اپنے استعفی میں کہا ہے کہ اس پر عائد تمام الزامات بے بنیاد اور غلط ثابت ہو چکے ہیں۔ ان کے کام میں مسلسل رکاوٹ ڈالی جارہی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے تناو میں 100 سے زائد گھنٹے گزارے ہیں۔

انفوسس ٹکنالوجی کمپنی کے سی ای او وشال سکہ کا استعفی، بہت ہوچکا، اب اور نہیں، 100 گھنٹے تناو میں گزارے

وشال سکہ نے کہا کہ انفوسیس کی طاقت پر ان کا اعتماد اب بھی قائم ہے۔ انہوں نے کام میں مسلسل رکاوٹ کی وجہ سے استعفی دے دیا ہے۔ گزشتہ چند چوتھائیوں کے دوران کام میں مداخلت میں اضافہ اور ان کے بارے میں بیانات سے انہیں کام کرنے میں پریشانی ہوتی تھی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز