پولیس تحویل میں احمد قریشی پر مظالم کے خلاف بھٹکل میں مظاہرہ

Apr 10, 2017 11:43 PM IST | Updated on: Apr 10, 2017 11:43 PM IST

بھٹکل : منگلور کے واقعہ پر ناراض پاپو لر فرنٹ آف انڈیا نے بھٹکل میں اسسٹنٹ کمشنر کو ایک میمو رنڈم پیش کیا ۔ اس موقع پرمظاہرین سےخطاب کرتے ہوئے پی ایف آئی بھٹکل کے سراج نے پولیس تحویل میں احمد قریشی پر مظالم کی سخت مذمت کی ۔ سراج نے متنبہ کیا کہ اگر ظلم و زیادتی یونہی جاری رہی اور برداشت کی حد ٹوٹ گئی ، تو مناسب نہیں ہوگا ۔

انہوں نےانتبا ہ دیتے ہوئےکہا کہ اگر یہاں قانون کی پاسداری نہیں کی گئی ، تو انہیں بھی دیگر تنظیموں کی طرح قانونی حدوں سے باہر نکلنا پڑے گا، جس کے نتیجہ میں ملک کی سالمیت خطرے میں پڑجائے گی ۔

 پولیس تحویل میں احمد قریشی پر مظالم کے خلاف بھٹکل میں مظاہرہ

اس موقع پر بھٹکل پی ایف آئی کے کارکنان منگلورو پولیس کی زیادتی کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے ۔ احتجاج کے اس موقع پر پولیس بڑی تعداد میں اے سی دفتر کے باہر موجود تھی ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز