اناڈی ایم کے کے دونوں گروپوں کی این ڈی اے کے صدر کے عہدہ کے امیدوار کی حمایت

Jun 22, 2017 08:45 PM IST | Updated on: Jun 22, 2017 08:45 PM IST

چنئی: تمل ناڈو میں حکمراں انا دراوڑ منیترکزگم (اے آئی اے ڈی ایم کے) کے دونوں گروپوں اے آئی اے ڈی ایم کے (اماں) اور اے آئی اے ڈی ایم کے پی ٹی اے نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زیر قیادت قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) کے صدر کے عہدہ کے امیدوار رام ناتھ کووند کو آج اپنی حمایت دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ریاست کے سابق وزیر اعلی او پنیرسیلوم کی قیادت میں اے آئی اے ڈی ایم کے پی ٹی اے نے اپنے حامیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرکے مسٹر کووند کو اتفاق رائے سے اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا۔ اے آئی اے ڈی ایم کے پی ٹی اے کو 12 ممبران اسمبلی اور 12 ہی ممبران پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے۔

اناڈی ایم کے کے دونوں گروپوں کی این ڈی اے کے صدر کے عہدہ کے امیدوار کی حمایت

file photo

مسٹر پنیرسیلوم نے کہا کہ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے فون پر بات کر کے ان سے حمایت مانگی تھی اور اس کے بعد اے آئی اے ڈی ایم کے پی ٹی اے نے مسٹر کووند کو اپنی حمایت دینے کا فیصلہ کیا۔ اے آئی اے ڈی ایم کے پی ٹی اے نے ایک بیان میں کہا کہ مسٹر شاہ نے مسٹر پنیرسیلوم سے فون پر بات کی اور این ڈی اے کے صدر کے عہدہ کے امیدوار کو حمایت دینے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز