طلبا کو فرضی ہال ٹکٹ جاری کرکے بنگلورو یونیورسٹی کے اے آئی بی ایم کالج نے دیا دھوکہ

Mar 14, 2017 05:10 PM IST | Updated on: Mar 14, 2017 05:10 PM IST

بنگلورو۔ بنگلورو یونیورسٹی اور کالج انتظامیہ کے جھگڑے کا خمیازہ طلبا کو بھگتنا پڑرہا ہے ـ بنگلورو میں واقع آکاش انٹرنیشنل بزنس مینجمنٹ کالج نے جعلی ہال  ٹکٹ جاری کرکے طلبا کو دھوکہ دیا ہے ـ کالج انتظامیہ کی دھوکہ دہی کی وجہ سے تقریباً پچاس طلبا کا مستقبل تاریک ہوگیا ہے ـ بتایا جارہا ہے کہ کالج انتظامیہ نے انہیں دھوکہ میں رکھ کر داخلہ دیا ہے جبکہ یونیورسٹی نے کالج انتظامیہ کو خود ہدایت دی تھی کہ وہ سال 2016 کے لیے طلبا کا داخلہ نہ لے ـ یونیورسٹی کی ہدایت پر عمل نہ کرتے ہوئے طلبا کا داخلہ لیا گیا اور طلبا نے باقاعدہ امتحان بھی دیا ہے لیکن اب تک ان امتحانات کے نتائج برآمد نہیں ہوئے ہیں ـ آخر میں طلبا نے یونیورسٹی کا دروازہ کھٹکھٹایا تو پتہ چلا کہ امتحان کے موقع پر انہیں جو ہال ٹکٹس جاری کیے گئے تھے وہ تمام جعلی تھے ـ طلبا کا کہنا ہے کہ انہوں نے داخلہ کے موقع پر ہی فیس ادا کردی ہے۔ ان کے پاس اس کے دستاویزات بھی موجود ہیں اس کے باوجود انہیں دھوکہ دیا گیا ہے ـ

طلبا کو فرضی ہال ٹکٹ جاری کرکے بنگلورو یونیورسٹی کے اے آئی بی ایم کالج نے دیا دھوکہ

اس کالج کی طالبہ پوجا نے بتایا کہ اگست سے کالج شروع ہوا ـ اس کے بعد نومبرـ دسمبر میں امتحانات منعقد ہوئے ـ اس کے باوجود بی بی ا ے ، بی کام اور بی سی اے فرسٹ ایئر کے نتائج ابھی تک نہیں نکلے ہیں ـ یونیورسٹی سے پتہ چلا کہ کالج انتظامیہ نے ہمیں جو ہال ٹکٹ دئے تھے وہ جعلی ہیں ـ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز