بہووں نے پیسے لے کر گھر سے نکالا، بھیک مانگ کر لکھ پتی بن گئی ساس

بزرگ خاتون نے بتایا کہ اس نے بھیک مانگ کر اپنی کمائی بچائی جس کے بعد کافی پیسے جمع ہوگئے تھے

Nov 06, 2018 09:46 AM IST | Updated on: Nov 06, 2018 10:36 AM IST

آندھراپردیش میں ایک دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔ ریاست کے نالگونڈا کے مریلگوڈا علاقہ میں ایک بھکاری کے پاس سے لاکھوں روپئے برآمد ہوئے ہیں۔ اسے دیکھ کر پولیس بھی حیرت زدہ ہے۔ خبر کے مطابق، اس بزرگ خاتون کو اس کے گھر والوں نے چھوڑ دیا تھا جس کے بعد مجبور ہو کر اسے بھیک مانگ کر اپنا گزارا کرنا پڑا۔

پولیس نے بھکاریوں پر چھاپے کے دوران خاتون کی تلاشی لی۔ اس کے بعد پولیس کو یہ رقم ملی۔ بزرگ خاتون نے بتایا کہ اس نے بھیک مانگ کر اپنی کمائی بچائی جس کے بعد کافی پیسے جمع ہوگئے تھے۔ پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد پیسے کو خاتون کے بینک میں جمع کرا دئے ہیں۔

بہووں نے پیسے لے کر گھر سے نکالا، بھیک مانگ کر لکھ پتی بن گئی ساس

بھیک مانگ کر لکھ پنی بن گئی خاتون

ملی اطلاعات کے مطابق پیما نامہ خاتون کے دو بیٹے ہیں۔ شوہر کی موت کے بعد وہ اپنے بیٹے پر منحصر ہو گئی تھی۔ ان کے پاس کچھ زمین تھی جسے بیچنے کےبعد انہیں دو لاکھ روپیے ملے۔ خاتون نے ایک لاکھ اپنے پاس رکھ لیا اور ایک لاکھ اپنے بچوں کو دے دیا تھا۔ ایک بیٹے کی موت اور دوسرے بیٹے کے بھاگ جانے کے بعد بہووں نے خاتون کو شدید پریشان کرنا شروع کر دیا جس کے بعد مجبور ہو کر اسے گھر چھوڑنا پڑا۔ وہ سات سال سے خاندان سے دور بھیک مانگ کر گزارا کر رہی تھی۔

Loading...

پولیس کی ریڈ کے دوران تھیلوں میں پیسے ملے۔ نوٹوں کی گنتی کے دوران پتہ چلا کہ خاتون کے پاس تقریباََ ڈھائی لاکھ روپئے ہیں اور ساتھ ہی تھوڑے سے زیور بھی ملے۔ اس میں سونے کی چین اور چاندی شامل ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز