تلنگانہ میں بڑے جانوروں کے تاجروں کو پولیس اور گئو رکشکوں کی ہراسانی کا سامنا

تلنگانہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے بڑے جانوروں کے تاجروں نے صدرنشین جمعیت القریش محمد سلیم سے ملاقات کرتے ہوئے پولیس اور گئو رکشکوں کی ہراسانی سے واقف کروایا۔

Sep 24, 2017 02:30 PM IST | Updated on: Sep 24, 2017 02:30 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے بڑے جانوروں کے تاجروں نے صدرنشین جمعیت القریش محمد سلیم سے ملاقات کرتے ہوئے پولیس اور گئو رکشکوں کی ہراسانی سے واقف کروایا۔ تاجروں نے بتایاکہ اضلاع سے جانور وں کوحیدرآباد لانے سے روکاجارہاہے۔ ایک طرف پولیس تودوسری طرف گئو رکشک کی جانب سے انہیں ہراساں کرتے ہوئے جانوروں کو ضبط کیاجارہاہے۔

صدرنشین جمعیت القریش محمد سلیم نے تاجرین کے مسائل کی تفصیلی سماعت کی۔ انہوں نے کہا کہ رچہ کونڈہ پولیس نے ویڈیو کانفرنسنگ منعقدکرتے ہوئے پولیس کو اس طرح کی سرگرمیوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت دی تھی لیکن ایک بارپھرپولیس کو اس سلسلے میں پابند کیاجائے گا۔ تاجروں نے بتایاکہ اس ہراسانی کی وجہ سے تین تاچار دن تک بازار بندرہا جس سے کئی افراد کا روزگار متاثر ہوا ہے۔ محمد سلیم نے تاجرین کے مسائل کے حل کا یقین دلایا۔

تلنگانہ میں بڑے جانوروں کے تاجروں کو پولیس اور گئو رکشکوں کی ہراسانی کا سامنا

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز