مسلم اقلیت کے مسائل حل نہ کرنے پر ریاستی حکومت کے خلاف اے پی مسلم ریزرویشن فرنٹ کا احتجاج کا اعلان– News18 Urdu

مسلم اقلیت کے مسائل حل نہ کرنے پر ریاستی حکومت کے خلاف اے پی مسلم ریزرویشن فرنٹ کا احتجاج کا اعلان

تلنگانہ مسلم ریزرویشن فرنٹ کے صدر ایڈوکیٹ افتخاراحمد نے آندھر اپردیش حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت مسلم کمیشن قائم کرکے مسلمانوں کو 10فیصد ریزرویش فراہم کرے

Dec 27, 2017 11:13 PM IST | Updated on: Dec 27, 2017 11:13 PM IST

کرنول : کرنول کے مسلم اقلیتی بھون میں اے پی مسلم ریزرویشن فرنٹ کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا ، جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے تلنگانہ مسلم ریزرویشن فرنٹ کے صدر ایڈوکیٹ افتخاراحمد نے آندھر اپردیش حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت مسلم کمیشن قائم کرکے مسلمانوں کو 10فیصد ریزرویش فراہم کرے اور ریاست آندھرا پردیش میں مسلم اقلیتو ں کے جتنے بھی مسائل ہیں، اسے فوری حل کریں۔

انہوں کہا کہ حکومت کے ذریعہ مسلم اقلیتوں کے مسائل کو حل نہ کرنے پر آندھرا پردیش مسلم ریزرویشن فرنٹ کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔ اس موقع پر المیوہ کے صدر سید حسین ، روشن علی بیگ ، محمد پیر وغیرہ شریک رہے ۔

مسلم اقلیت کے مسائل حل نہ کرنے پر ریاستی حکومت کے خلاف اے پی مسلم ریزرویشن فرنٹ کا احتجاج کا اعلان

Loading...

Loading...