جموں و کشمیر کے لوک فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کر جیت لیا تلنگانہ کے عوام کا دل

حیدرآباد۔ ریاست جموں و کشمیر کے لوک فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے عوام کا دل جیت لیا ۔

Feb 09, 2017 02:38 PM IST | Updated on: Feb 09, 2017 02:38 PM IST

حیدرآباد۔ ریاست جموں و کشمیر کے لوک فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاست تلنگانہ کے عوام کا دل موہ لیا ۔ حکومت  تلنگانہ  نے ریاست جموں کشمیر کےفنکاروں کو حیدرآباد سمیت ریاست کے مختلف شہروں میں فنی مظاہرہ کی دعوت دی ہے ۔ حیدرآباد میں منعقدہ جموں کشمیر کے فنکا روں کے شو کو دیکھنے ریاست تلنگانہ کے منسٹر فار کلچر اینڈ ٹورزم بھی روندرا بھا رتی آئے۔ اس موقع پر سکریٹری جموں کشمیر اکیڈمی آف آرٹس اینڈ کلچر ڈاکٹرعزیز ہاجمی نے تلنگانہ کے آرٹسٹس کو ریاست جموں کشمیر آنے کی دعوت دی ۔

حکوت تلنگانہ کی دعوت پر جموں و کشمیر کے تینوں علاقوں جموں کشمیر اور لداخ کے ایک 125  فنکار سہ روزہ کلچرل فیسٹیول میں حصہ لینے حیدرآباد آئے ہوئے ہیں ۔  یہاں آمد کے بعد یہ فنکار  تلنگانہ کے مختلف شہروں میں ریاست جموں کشمیرکی تہذیب کے مختلف پہلوؤں کو پیش کر رہے ہیں ۔ حیدرآباد میں 06 اور 07  فروری کی شام رویندرا بھا رتی تھیئٹر میں فیسٹیول کا انقعاد کیا گیا۔  جموں کشمیر کے اس کلچرل فیسٹیول میں معروف کشمیری غزل سنگر منیر احمد میر کے علاوہ معروف ساہتیہ اکیڈمی کے ایوارڈ یافتہ  بھانڈ آرٹسٹ غلام رسول اور انکے ساتھی بھی حصہ لینے کے لئے  تلنگانہ آئے ہوئے ہیں ۔ کشمیری اپنی  زندہ دل طبیعت کے لیے جانے جاتے ہیں ۔ اپنی تہذیب کے اس رخ کو پیش کرنے کے لئے ان  فنکاروں نے اس فیسٹیول میں تلوار بازی اور رؤف کا مظاہرہ پیش کیا ۔ کشمیری ثقافتی فنون کے علاوہ اس فیسٹیول میں جموں سے آنے  والے معروف ڈانس  گیترو اور ڈوگری فولک ڈانس پیش کیا گیا ۔ اسکے علاوہ علاقہ لداخ کے خانہ بدوشوں کے روایتی ڈانس جابرو ڈانس نے بھی سب کا دل جیتا ۔  ریاست جموں کشمیر کے فنکاروں نے حیدرآباد کے علاوہ  تلنگانہ کے شہروں ورنگل جنگاؤن محبوب نگر میں بھی اپنا مظاہرہ پیش کیا ۔

جموں و کشمیر کے لوک فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کر جیت لیا تلنگانہ کے عوام کا دل

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز