ملک بھر میں جی ایس ٹی سے بھی نوٹ بندی کی طرح ہی افراتفری پھیلے گی : اسد الدین اویسی

Jun 30, 2017 07:32 PM IST | Updated on: Jun 30, 2017 07:32 PM IST

حیدرآباد: جی ایس ٹی پر عمل سے اسی طرح کی افراتفری پھیلے گی جیسی گذشتہ سال اعلیٰ قدر والے کرنسی نوٹوں کی منسوخی کے بعد صورتحال پیدا ہوئی تھی۔ صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اسد الدین اویسی نے آج یہ بات کہی۔

حلقہ لوک سبھا حیدرآباد کے رکن نے کہا کہ وہ نہیں کہہ سکتے کہ نیا ٹیکس نظام کس حد تک منظم انداز میں روبہ عمل لایا جائے گا۔ حکومت عجلت میں قدم اٹھا رہی ہے اور انہیں اندازہ ہے کہ اس سے افراتفری پیدا ہوگی اسی طرح جیسا کہ نوٹ بندی کے وقت ہوا تھا۔ چونکہ مناسب منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے اس لئے اس سے صورتحال بگڑنے کا امکان ہے۔

ملک بھر میں جی ایس ٹی سے بھی نوٹ بندی کی طرح ہی افراتفری پھیلے گی : اسد الدین اویسی

گیٹی امیجیز

بیرسٹر اویسی نے مزید کہا کہ معاشی اور ٹیکس ماہرین نے بھی جی ایس ٹی کے بارے میں بہت زیادہ تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز