آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدا لدین اویسی نے تلنگانہ کے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کرکے جلد ہی انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اویسی نے میڈیا کو یہ معلومات دی ۔ انہوںنے کہا کہ تلنگانہ میں مستقل حکومت کیلئے جلد ہی الیکشن کرانے کی ضرورت ہے۔ اویسی نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ الیکشن کمیشن جلد ہی انتخابات کرائے گا ۔
خیال رہے کہ ایم آئی ایم نے تلنگانہ میں ہونے والے اگلے اسمبلی انتخابات کیلئے سات امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست منگل کو جاری کردی ۔ ایم آئی ایم کی پریس ریلیز کے مطابق اویسی کے چھوٹے بھائی اکبر الدین اویسی حیدر آباد کے چندریان گٹا اسمبلی حلقہ سے امیدوار ہوں گے ۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسد الدین اویسی: فائل فوٹو۔
Requested EC to hold elections as early as possible because people of Telangana deserve a govt&all this talk about festivals has no influence as far as inclusion or checking of voters' names is concerned. We hope EC will hold election as early as possible: Asaduddin Owaisi, AIMIM pic.twitter.com/KM9uHVN2ld
Loading...— ANI (@ANI) September 11, 2018
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں تحلیل کئے گئے تلنگانہ اسمبلی میں اے آئی ایم آئی ایم کے 7 ممبراسمبلی تھے۔ ریاستی اسمبلی کا الیکشن آئندہ سال لوک سبھا الیکشن کے ساتھ کرایا جانا تھا۔ حالانکہ ٹی آرایس حکومت کی سفارش کے تحت اسمبلی الیکشن تحلیل کردیا گیا، جس کی وجہ سے متعینہ مدت سے قبل الیکشن کرایا جانا ضروری ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : مجلس اتحاد المسلمین نے جاری کی اپنے امیدواروں کی فہرست