آئی پی ایل -10 نیلامی: پنے نے لگائی بین اسٹوکس پر سب سے بڑی بولی، 14.5 کروڑ میں خریدا

Feb 20, 2017 10:20 AM IST | Updated on: Feb 20, 2017 12:38 PM IST

بنگلورو۔  انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائزی پنے رائزنگ پونے سپرجائنٹس نے لیگ کے 10 ویں ایڈیشن کی نیلامی میں انگلینڈ کے آل راؤنڈر بین اسٹوكس کو پیر کے روز 14.5 کروڑ روپے میں خریدا۔ اسٹوکس، ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 کپتان ایون مورگن اور آل راؤنڈر کرس ووکس کی بنیادی قیمت دو كروڑ روپے تھی۔ لیکن اسٹوکس نے نیلامی میں مورگن کو ہی پیچھے چھوڑ دیا۔ مورگن کو جہاں ان کی بیس پرائس دو کروڑ روپے میں کنگز الیون پنجاب کی ٹیم نے خریدا وہیں آل راؤنڈر اسٹوکس کو پنے کی ٹیم نے مورگن سے سات گنا زیادہ قیمت دے کر 14.5 کروڑ روپے میں خرید لیا۔ 25 سالہ اسٹوکس نے اب تک 21 بین الاقوامی ٹي۔ 20 میچوں میں 14.76 کی اوسط سے 191 رن بنانے کے علاوہ 10 وکٹ بھی کئے ہیں۔ 26 رن دے کر تین وکٹ ان کی بہترین کارکردگی رہی ہے۔ انگلینڈ کے ہی تیز گیند باز ٹائمل ملز اسٹوکس کے بعد نیلامی میں اب تک دوسرے سب سے مہنگے کھلاڑی ہیں۔ ان کی بنیادی قیمت 50 لاکھ روپے تھی لیکن رائل چیلینجرس بنگلور کی ٹیم نے ملز کو 12 کروڑ روپے میں خریدا ہے۔

سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز كوان کی بنیادی قیمت دو كروڑ روپے میں دہلی ڈیئر ڈیولس نے خریدا ہے۔ دہلی نے اس کے علاوہ جنوبی افریقہ کے تیز گیند باز كیگسو ربادا کو پانچ کروڑ اور آسٹریلیا کے تیز گیند باز پیٹ کمنز کو 4.5 کروڑ روپے کی بولی لگا کر اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔ دہلی نے نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کوری اینڈرسن کو ایک کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کو پانچ کروڑ روپے میں خریدا ہے۔ گزشتہ سال دہلی کے ہاتھوں 8.5 کروڑ روپے میں فروخت ہونے والے آل راؤنڈر پون نیگی كو اس بار رائل چیلنجرز بنگلور نے ایک کروڑ میں ہی اپنی ٹیم میں شامل کیا ہے۔

آئی پی ایل -10 نیلامی: پنے نے لگائی بین اسٹوکس پر سب سے بڑی بولی، 14.5 کروڑ میں خریدا

ممبئی انڈینس نے اب تک دو کھلاڑیوں کو خریدا ہے۔ ممبئی نے وکٹ کیپر بلے باز نکولس پورن کو ان کی بنیادی قیمت 30 لاکھ روپے اور آسٹریلیا کے سابق تیز گیند باز مشیل جانسن کو ان کی بنیادی قیمت دو کروڑ روپے میں خریدا ہے۔

نیلامی کا عمل جاری ہے۔ آئی پی ایل نیلامی کیلئے کل 148.33 کروڑ روپے کا پرس رہے گا۔ ٹیمیں زیادہ سے زیادہ 27 کھلاڑی رکھ سکتی ہیں جس میں 9 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہونے چاہئیں۔ نیلامی میں 20 غیر ملکی کھلاڑیوں سمیت کل 76 کھلاڑیوں کو خریدا جا سکے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز