محمد اظہرالدین کا حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے بعض افسروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ

حیدرآباد۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے بعض افسروں بشمول پرکاش جین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Jan 13, 2018 08:00 PM IST | Updated on: Jan 13, 2018 08:00 PM IST

حیدرآباد۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے بعض افسروں بشمول پرکاش جین کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے گزشتہ سال منعقدہ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں مقابلہ کرنے کا انہیں موقع دینے کی اجازت نہیں دی۔ اظہرالدین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بی سی سی آئی سے اس کی اجازت مل گئی تھی تاہم حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے افسروں بشمول جین نے ریٹرننگ افسر کو غلط باور کروایا کہ وہ ان انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں ۔اظہرالدین نے کہا کہ وہ ان افسروں کے خلاف قانونی کارروائی پر غور کررہے ہیں کیونکہ ان کے پاس بی سی سی آئی کے مکتوبات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں انتخابات میں حصہ لینے سے روکا گیا ہے۔

اظہرالدین نے ایچ سی اے کے صدر جی وویکانند کے خلاف بھی برہمی کا اظہار کیا کیونکہ وویکانند نے کہا تھا کہ بی سی سی آئی نے اظہرالدین کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں دی ہے۔ سابق کپتان نے کہاکہ ان کے پاس ثبوت ہیں ۔ ایچ سی اے یہ نہیں کہہ سکتی کہ بی سی سی آئی سے ان کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ملی ۔ یہ بنیادی حقوق کی مکمل خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وویکانند یا کسی اور افسر سے کوئی مخاصمت نہیں رکھتے تاہم وویکانند مسلسل اپنے اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ درحقیقت جی وینکٹ سوامی کپ تلنگانہ ٹی 20کو بی سی سی آئی کی منظوری نہیں ملی اور ایچ سی اے اس ٹورنمنٹ کو منعقد کررہا ہے۔

محمد اظہرالدین کا حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے بعض افسروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین

اظہر نے کہا کہ اگرآپ تمل ناڈو اور کرناٹک میں دیکھیں تو ان ریاستوں میں بی سی سی آئی کی اجازت حاصل کی گئی تاہم یہاں ایسا نہیں کیا گیا۔ اظہر الدین نے کہا کہ وہ سابق انٹرنیشنل اور فرسٹ کلاس کرکٹرس کے وفد کی قیادت کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں تاکہ ممبئی میں بی سی سی آئی کے ونود رائے اور راہل جوہری سے ملاقات کی جاسکے۔ اظہر نے کہا’’ہم ہمارا معاملہ شخصی طورپر پیش کرنا چاہتے ہیں ۔ہمیں امید ہے کہ بی سی سی آئی جلد ہی کارروائی کرے گی۔ ہمیں ہمارے موافق فیصلہ ملنے کی امید ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز