بابری مسجد تنازع : شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی کی کرناٹک شیعہ برادری نے سخت تنقید کی

Nov 22, 2017 11:54 PM IST | Updated on: Nov 22, 2017 11:54 PM IST

بنگلورو : اترپردیش شیعہ وقف بورڈ کے صدر وسیم رضوی سے کرناٹک کے شیعہ مسلمان سخت ناراض ہیں۔ بنگلورو میں اہم شیعہ تنظیموں کے نمائندوں نے اجودھیامسئلہ پر وسیم رضوی کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ امامیہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کارگزار صدر میرممتاز علی نے کہاکہ وسیم رضوی صرف مسلمانوں میں ہی نہیں بلکہ شیعہ طبقہ میں پھوٹ ڈال رہے ہیں۔

انجمن امامیہ کے صدر میرعلی رضانجفی نے واضح طور پر کہا کہ شیعہ مسلمانوں کا کوئی بھی ادارہ وسیم رضوی کے بیانات کی تائید نہیں کرتا۔ جے ڈی ایس کے ریاستی سکریٹری روشن عباس نے کہاکہ وسیم رضوی گندی سیاست کررہے ہیں۔ مسلمانوں کو آپس میں لڑوانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بابری مسجد تنازع : شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی کی کرناٹک شیعہ برادری نے سخت تنقید کی

شیعہ وقف بورڈ چیئرمین وسیم رضوی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز