Live Results Assembly Elections 2018

بنگلور ٹی ٹوینٹی : دھونی اور رینا کے دھماکہ کے بعد چہل کا طوفان ، انگلینڈ کو 75 رنوں سے ہراکر ہندوستان نے سیریز پر کیا قبضہ

ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ہے۔

Feb 01, 2017 07:15 PM IST | Updated on: Feb 01, 2017 10:26 PM IST

بنگلور : ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ہندوستان نے پہلے مہندر سنگھ دھونی اور سریش رینا کی شاندار اننگز اور پھر چہل اور بمبرہ کی جارحانہ گیند بازی کی بدولت انگلینڈ کو 77 رنوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ٹیم انڈیا نے مقررہ 20 اوورس میں 6 وکٹ پر 202 رن بنائے، جس کے جواب میں 16.3 اوورس میں انگلینڈ کی پوری ٹیم محض 127 رن بناکر ہی  پویلین لوٹ گئی ۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری انگلینڈ کی ٹیم کی شروعات کافی خراب رہی اور اس کو دوسرے ہی اوورس میں پہلا جھٹکا 8 کے مجموعی اسکور پر لگا ۔ بلنگس کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے ۔ رائے اور روٹ نے 47 رنوں کی اننگز کھیل کر پاری کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم وہ بھی کامیاب نہیں ہوسکے اور 32 رن بناکر رائے پویلین لوٹ گئے ۔ پھر روٹ اور کپتان مورگن نے طوفانی اننگز کھیلی ۔ مورگن نے رینا کے ایک اوورس میں 22 رن بناکر میچ میں سنسنی پھیلادی ، مگر اس کے اگلے ہی اوورس میں چہل نے یک بعد دیگرے مورگن اور روٹ کو پویلین بھیج کر میچ کو تقریبا ختم کردیا ۔ مورگن نے 40 رن بنائے جبکہ روٹ نے 42 رنوں کی اننگز کھیلی ۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے آوٹ ہوتے ہی انگلینڈ کی وکٹوں کی جھری لگ گئی ۔ اگلے اوور میں بمبرہ نے بٹلر کوکھاتہ کھولے ہی پویلین بھیجا تو اس کے بعد پھر چہل نے ایک ہی اوور میں تین وکٹ لے کر میچ انگلینڈ سے چھین لیا ۔ اوور کی پہلی گیند پر معین علی ، چوتھی گیند پر اسٹوکس اور چھٹی گیند پر جورڈن کو آوٹ کیا ۔ پھر اس کے بعد اگلے اوور میں بمبرہ نے پہلی  گیند پر پلینکٹ کو بھی پویلین بھیجا اور پھر تیسری گیند پر مائلس کو آوٹ کرکے میچ کو ٹیم انڈیا کی جھولی میں ڈال دیا ۔ ہندوستان کی طرف سے چہل نے چھ جبکہ بمبرہ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ علاوہ ازیں مشرا کو بھی ایک وکٹ ملا ۔

بنگلور ٹی ٹوینٹی : دھونی اور رینا کے دھماکہ کے بعد چہل کا طوفان ، انگلینڈ کو 75 رنوں سے ہراکر ہندوستان نے سیریز پر کیا قبضہ

اس سے قبل ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم انڈیا کی شروعات کافی خراب رہی اور دوسرے ہی اوورس میں صرف دو رن بناکر کپتان کوہلی رن آوٹ ہوگئے۔ ٹیم انڈیا کو پہلا جھٹکا چار کے مجموعی اسکور پر لگا۔ کوہلی کے بعد کے ایل راہل اور رینا نے شاندار بلے بازی کی ۔ دونوں کے درمیان 61 رنوں کی پارٹنر شپ ہوئی ۔ تاہم 22 رن بناکر کے ایل راہل پویلین لوٹ گئے ۔ راہل کو اسٹوکس نے بولڈ کیا ۔ ٹیم انڈیا کو دوسرا جھٹکا 65 کے مجموعی اسکور پر لگا ۔ اس کے بعد پھر رینا اور دھونی نے شاندار شراکت داری کی اور کافی تیز رفتاری سے رن بٹورے ۔ اس درمیان چھکا لگا کر رینا نے اپنی نصف سنچری بھی پوری کی ۔ تاہم 63 رن بناکر بڑا شارٹ کھیلنے کی کوشش میں رینا آوٹ ہوگئے ۔ ٹیم انڈیا کو تیسرا جھٹکا 120 کے مجموعی اسکور پر لگا۔

اس کے بعد یوراج اور دھونی نے بھی شاندار اننگز کھیلی ۔ دھونی نے جہاں ٹی ٹوینٹی کیریئر کی اپنی پہلی نصف سنچری بنائی وہیں 18 ویں اوورس میں یوراج سنگھ بھی اپنے لے میں نظر آئے ۔ انہوں نے ایک ہی اوورس میں تین چھکے اور ایک چوکے لگائے ۔ تاہم 19 ویں اوورس کی پہلی ہی گیند پر یوراج سنگھ کیچ آوٹ ہوگئے ۔ یوراج نے 10 گیندوں پر 27 رن کی اننگز کھیلی ۔اس کے بعد دھونی بھی آخری اوورس میں 56 رن بناکر کیچ آوٹ ہوگئے ۔ تاہم آخری کی چار گیندوں پر گیارہ رن بناکر ہاردک پانڈیا نے ٹیم کے اسکور کو 202 تک پہنچایا ۔ آخری گیند پر پانڈیا بھی 11 رن بناکر رن آوٹ ہوگئے ۔ علاوہ ازیں ریشبھ نے تین گیندوں پر 6 رن بنائے ۔ انگلینڈ کی طرف سے مائلس ، جورڈن ، پلینکت اور اسٹوکس نے ایک ایک وکٹ جھٹکے ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز