صفائی میں ملک بھر میں بنگلورو کو 217 واں مقام حاصل ہونے پر بی جے پی برہم

May 13, 2017 06:22 PM IST | Updated on: May 13, 2017 06:22 PM IST

بنگلورو۔ بنگلورو میں  بی جے پی کی بنگلورو سٹی ایگزیٹیو میٹنگ منعقد ہوئی ـ بنگلورو کے ملیشورم میں واقع بی جے پی دفتر میں منعقدہ اس میٹنگ میں مرکزی وزرا اننت کمار، ڈی وی سدا نند گوڑا کے رکن اسمبلی بی این وجئے کمار، پارٹی کے ریاستی سکریٹری جئے دیو و دیگر موجود رہے ـ اجلاس میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے  متعلق آگاہ کرنے کے بجائے اننت کمار اور ڈی وی سدانند گوڑاکو ریاستی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے دیکھا گیا ـ انہوں نے کہا کہ ان چار سالوں میں ریاستی حکومت نے ایسا کوئی کارنامہ انجام نہیں دیا ہے جس سے لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے ـ خاص طور سے پاکی صفائی میں بنگلورو کے پورے ملک میں دو سو سے بھی نیچے مقام پر ہونے پر برہمی کا اظہار کیا گیا ۔

اننت کمار نے کہا کہ سدرامیا کی قیادت والی ریاستی حکومت بدعنوانیوں میں ڈوبی ہوئی ہے ـ اسکے علاوہ  صفائی میں بھی ملک میں بنگلورو کو 217 واں مقام حاصل ہے ـ اننت کمار نے بتایا کہ کاویری آبی تنازعہ حل کرنے میں حکومت ناکام ہوچکی ہے جس کے سبب عوام کو پانی حاصل کرنے میں دشواریاں ہو رہی ہیں ـ انہوں نے بتایا کہ بنگلورو کی ٹریفک پر قابو پانے کے لیے سب اربن ٹرین کو منظوری دی گئی ہے لیکن اس کے لیے ریاستی حکومت کی طرف سے تعاون نہیں مل رہا ہے جس کے سبب یہ پروجیکٹ بھی التوا میں پڑا ہوا ہے ـ اننت کمار نے بتایا کہ ریاستی حکومت کی ان تمام ناکامیوں کو عوام کے سامنے پیش کیا جائیگا ـ

صفائی میں ملک بھر میں بنگلورو کو 217 واں مقام حاصل ہونے پر بی جے پی برہم

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز