بنگلورو۔ بنگلورو میں جدید ٹیکنالوجی سےآراستہ ایک تعلیمی ادارے کا افتتاح عمل میں آیا ہے ـ رکن اسمبلی این اے حارث نے نلپاڈ اکیڈمی کا افتتاح کیا ـ اس میں ایل کے جی سے لیکر پی یو سی تک تعلیم کی سہولت رہےگی ـ اس اسکول کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں بچوں کو آئی پیڈ کے ذریہ پڑھایا جائیگا اور پورے اسکول میں وائی فائی اور ڈیجٹل آلات فراہم کیے جائیں گے ـ اسکول کے موبائیل ایپ کے ذریعہ والدین اپنے بچوں کو لائیو دیکھ سکتے ہیں ـ شہر کے نجی ہوٹل میں اس اکیڈمی کا افتتاح ہوا ـ
اس موقع پرنلپاڈ اکیڈمی کے صدر این اے حارث نے کہا کہ نلپاڈ اسکول اپنی نوعیت کا ایک انوکھا اورجدید اسکول ہوگا ـ ڈیجیٹل آلات کی وجہ سے بچوں کو بغیر کسی ذہنی تناؤ کے تعلیم حاصل کرنے میں مدد ملے گی ـ انہوں نے کہا کہ اگر کچھ بچے اردو بھی پڑھنا چاہیں تو ان کے لیے ایک مضمون اردو بھی رکھا جائیگا ـ انہوں نے کہا کہ اس سال کے جون میں اسکول کی عمارت کا افتتاح کیا جائیگا ـ
