ٹمکور کے توونکیرے دیہات میں بیکری کا کیک کھا کر پانچ بچے بیمار

Mar 14, 2017 05:16 PM IST | Updated on: Mar 14, 2017 05:16 PM IST

بنگلورو۔ ٹمکور ضلع کے چکنایکن ہلی میں واقع ودیاواردی انٹرنیشنل بورڈنگ اسکول کا معاملہ ابھی تک حل  نہیں ہوپایا کہ اسی ضلع میں ایک اور واقعہ پیش آیا ہے ـ ٹمکور ضلع کے توونکیرے دیہات میں واقع ایک  بیکری میں تیار کردہ کیک کھانے کے بعد 5 بچے بیمار ہوگئے ہیں ـ ان تمام بچوں کو ضلع اسپتال اور قریبی اسپتالوں میں علاج کیلئے داخل کرادیا گیا ہے ـ بتایا جارہا ہے کہ بیکری سے کیک خرید کر کھانے کے کچھ ہی دیر بعد ان بچوں کو دست اور قئے شروع ہوگئےـ پانچ میں سے چار بچے ٹمکور کی ڈسٹرکٹ اسپتال اور تو ونکیرے کے ہیلتھ سنٹر میں زیر علاج ہیں جبکہ ایک بچہ کو مدھوگری اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا ہے ـ

واضح رہے کہ ٹمکور ضلع میں اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ ہے ـ اس سے قبل ٹمکور ضلع کے ہی بورڈنگ اسکول میں رات کا کھانا کھانے کے بعد سیکورٹی گارڈ کے علاوہ تین بچے بیمار ہوگئے تھے جو اسپتال جانے سے قبل ہی  دم توڑ دئے جبکہ سیکورٹی گارڈ کی حالت نازک بتائی گئی تھی ـ علاج کامیاب نہ ہونے کی وجہ سے آج سیکورٹی گارڈ بھی فوت ہوگیا ہے ـ

ٹمکور کے توونکیرے دیہات میں بیکری کا کیک کھا کر پانچ بچے بیمار

ری کمنڈیڈ اسٹوریز