نوجوانوں کی اصلاح وقت کی اہم ضرورت، برائیوں پر قابوپانا ضروری : مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی

Jan 05, 2017 11:25 PM IST | Updated on: Jan 05, 2017 11:25 PM IST

بھٹکل : ایک جانب ملک میں جہاں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا سلسلہ زعفرانی جماعتوں کے ذریعہ مسلسل جاری ہے، وہیں اس سے مقابلہ کیلئے مسلمان بھی ذات ، برادری اور مسلک کے اختلافات بالاتر ہوکر متحد ہو رہے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ نئی نسل پر بھی توجہ مرکوز کی جارہی ہے کہ وہ موجودہ تمام برائیوں سے دور رہے اور قوم و ملت کے لیے اپنا کردار نبھائے اور اپنے اندر ایمان کی مضبوطی پیدا کرے۔ بھٹکل کے علما بھی ان دنوں کچھ ایسی ہی مہم چلا رہے ہیں۔

نوجوانوں میں بڑھتی بے راہ روی پر بھٹکل کے علمانے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے اس کے خلاف محاذ آرائی شروع کردی ہے ۔شہر کے دانشوروں اور سنجیدہ نوجوانوں کے ساتھ منتخب علماکو جمع کر کے موجودہ دور میں منشیات جیسی برائیوں اور قابو پانے کے لے لائحہ عمل بنایا جارہا ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھٹکل کے مضافات میں منشیات کے کاروبار میں کچھ لوگوں کے ملوث پائے جانے کی خبر کے بعد علمااصلاحی کام پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ منشیات کی روک تھام کے لئے وہ پولیس ڈیپارٹمنٹ سے تعاون بھی لیں گے ۔

نوجوانوں کی اصلاح وقت کی اہم ضرورت، برائیوں پر قابوپانا ضروری : مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز