رکن اسمبلی بی زیڈ ضمیراحمد کی برتھ ڈے پارٹی میں فلمی ستارے ہوئے شامل

بنگلورو۔ جے ڈی ایس کے باغی رکن اسمبلی ضمیر احمد خان کا 51واں برتھ ڈے منایا گیا ـ

Aug 01, 2017 06:19 PM IST | Updated on: Aug 01, 2017 06:19 PM IST

بنگلورو۔ جے ڈی ایس کے باغی رکن اسمبلی ضمیر احمد خان کا 51واں برتھ ڈے منایا گیا ـ بنگلورو کے جگ جیون رام نگر میں منعقدہ تقریب میں بالی ووڈ کےاداکار سونو سود، ارباز خان، سہیل خان، گلشن گروورکے علاوہ تیلگو کامیڈی اسٹار وغیرہ نے شرکت کی ـ ضمیر احمد نے فلم  اداکاروں کے ساتھ روڈ شو بھی کیا ـ ملی جانکاری کے مطابق ضمیر احمد کے بیٹے  زید خا ن جلد اپنا فلمی کریئر شروع کرنے والے ہیں ۔

 اس موقع پر ضمیر احمد نے خان نے بتایا کہ سیاست میں اپنا نام کمانے یا انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے وہ اپنا جنم دن نہیں منا رہے ہیں اور نہ ہی ان کا ایسا کوئی ارادہ ہے ـ ضمیر احمد نے بتایا کہ یہ ان سے محبت کا نتیجہ ہے کہ اتنی کثیر تعداد میں لوگ جمع ہوئے ہیں ـ  تمام اداکاروں نے ضمیر احمد خان کے جنم دن پر مبارکباد پیش کی ـ فلم اداکار ارباز خان نے ضمیر احمد خان کے فرزند زید خان کے بالی ووڈ میں عنقریب داخلہ پر خوشی کا اظہار کیاـ تقریب کے موقع پر کوئی ناخوشگوار واقعہ درپیش نہ ہونے کیلئے پولیس کا سخت بندوبست کیا گیا تھا ـ اداکاروں سے ملنے اور انہیں دیکھنے کیلئے لوگوں کا ہجوم اُمنڈ پڑا جس کے نتیجہ میں اسٹیج پر موجود کرسیاں چکناچور ہوگئیں ـ ہجوم پرقابو پانے کے لئے پولیس کو ایڑی چوٹی کا زور لگانا پڑا ـ

رکن اسمبلی بی زیڈ ضمیراحمد کی برتھ ڈے پارٹی میں فلمی ستارے ہوئے شامل

Loading...

Loading...

ری کمنڈیڈ اسٹوریز