Live Results Assembly Elections 2018

کرناٹک : بی جے پی کا ایس ڈی پی آئی ، پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور دیگر تنظیموں پر پابندی کا مطالبہ

بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک مرتبہ پھر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا، پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور دیگر تنظیموں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Dec 14, 2017 10:25 PM IST | Updated on: Dec 14, 2017 10:25 PM IST

رائچور : بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک مرتبہ پھر سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا، پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور دیگر تنظیموں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ بی جے پی کرناٹک کے ریاستی جنرل سکریٹری سی ٹی روی نے کہا کہ ایس ڈی پی آئی، پی ایف آئی اور دیگر تنظیمیں فرقہ پرست تنظیمیں ہیں ۔ رائچور میں ایک پریس کانفرنس میں ریاستی جنرل سکریٹری سی ٹی روی نے اتر کنڑا ضلع کے ہوناور میں سنگھ پریوار کے کارکن پریش میستا کی موت کے پیچھے بین الاقوامی نیٹ ورک کا شبہ ظاہر کیا ۔

انہوں نے الزام لگایا کہ وزیراعلیٰ سدارمیا نے بعض فرقہ پرست تنظیموں سے خفیہ معاہدہ کیا ہوا ہے اور ریاست میں بی جے پی، سنگھ پریوار، بجرنگ دل اور وشو ہندو پریشد کے کارکنوں پر حملے ہو رہے ہیں ، لیکن ریاستی حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ سی ٹی روی نے پرنیش میستا معاملے کی کرناٹک پولیس کی بجائے این آئی اے کے ذریعے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

کرناٹک : بی جے پی کا ایس ڈی پی آئی ، پاپولر فرنٹ آف انڈیا اور دیگر تنظیموں پر پابندی کا مطالبہ

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پریش میستا موت معاملہ کی این آئی اے کے ذریعے جانچ کرائی جائے ۔تقریبا گزشتہ چار پانچ سال کے دوران ہمارے کئی کارکنوں کا قتل کیا گیا ہے ۔جبکہ گذشتہ دو برسوں کے دوران 20کارکنوں کا قتل کیا گیا ہے ۔ پریش میستا کی موت قتل کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز