کرناٹک : بی جے پی لیڈر نے وہاٹس ایپ گروپ میں بھیجیں 50 سے زائد پورن تصاویر

بی جے پی کے دو سابق وزراء اور موجودہ وزیر ابتدائی تعلیم تنویر سیٹھ کے اسی طرح کے تنازع کے بعد کرناٹک کی سیاست میں یہ تیسرا واقعہ ہے۔

May 03, 2017 09:27 PM IST | Updated on: May 03, 2017 09:27 PM IST

بیلگاوی(کرناٹک ) : کرناٹک قانون ساز کونسل کے بی جے پی کے ایک رکن نے مقامی لوکل میڈیا کے گروپ کو اپنے واٹس اپ نمبر کے ذریعہ تقریباً مخرب اخلاق تصاویر (پورن تصاویر) کو پوسٹ کیا۔ سیاستداں مہانتیش کاوت مٹ نے اپنے اس پوسٹ پر معذرت خواہی کی ،لیکن کہا کہ یہ تصاویر نادانستہ طور پر ’’ بیلگاوی میڈیا گروپ ‘‘ میں ان کے علم کے بغیر اس وقت چلی گئی جب وہ دو دن پہلے طیارہ میں تھے ۔

بی جے پی کے دو سابق وزراء اور موجودہ وزیر ابتدائی تعلیم تنویر سیٹھ کے اسی طرح کے تنازع کے بعد کرناٹک کی سیاست میں یہ تیسرا واقعہ ہے۔مقامی صحافیوں نے بتایا کہ بی جے پی رکن کونسل نے مبینہ طور پر گذشتہ شب واٹس اپ گروپ میں مخرب اخلاق تصاویر کو پوسٹ کیا۔

کرناٹک : بی جے پی لیڈر نے وہاٹس ایپ گروپ میں بھیجیں 50 سے زائد پورن تصاویر

اگرچہ کہ ایم ایل سی نے ان تصاویر کو حذف کردیا لیکن تب تک نقصان ہوچکا تھا۔ جب صحافیوں نے اس پوسٹ پر ان سے وضاحت کے لئے ربط پیدا کرنے کی کوشش کی تو ان کا سیل فون سوئچ آف رہا۔ یہ دیکھا گیا کہ تقریباً 50مخرب اخلاق تصاویر رکن قانون ساز کونسل کے فون نمبر سے اس واٹس اپ گروپ میں بھیجی گئیں ۔

اس گروپ میں سینئر سیاست داں ‘ سرکاری عہدیدار ‘ صحافی اور دوسرے شامل ہیں۔ جب صحافیوں نے گذشتہ شب بی جے پی کے رکن کونسل سے ربط پیدا کیا تو انہو ں نے کہا کہ نادانستہ طور پر یہ دوسرے گروپ میں چلی گئیں۔ انہو ں نے اس کے لئے معافی بھی مانگی۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز