راہل پرشاہ کا پلٹ وار، کانگریس نے جے ڈی ایس کوجلدبازی میں حمایت دے کرکیا "جمہوریت کا قتل"۔

امت شاہ نے راہل گاندھی اور ان کی پارٹی کے لیڈروں کو زبردست جواب دیا ہے۔ شاہ نے لکھا کہ "جمہوریت کا قتل تو تب ہی ہوگیا تھا، جب بے صبر کانگریس نے موقع پر ست بنتے ہوئے جے ڈی ایس کی جانب اتحاد کا ہاتھ بڑھا دیا تھا۔

May 17, 2018 12:45 PM IST | Updated on: May 17, 2018 01:22 PM IST

بنگلورو: کرناٹک میں بی ایس یدی یورپا کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد بھی کانگریس اور بی جے پی میں زبردست اختلافات نمایاں ہوگئے ہیں۔ بی جے پی اور کانگریس ایک دوسرے پر حملہ آور ہیں اور دونوں پارٹیوں کے لیڈران کوئی موقع گنوائے بغیر جم کربیان بازی کررہے ہیں۔  پہلے راہل گاندھی نے بی جے پی پر تنقید کی تو وہیں بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ نے راہل کو انہیں کے انداز میں جواب دیا ہے۔

کرناٹک میں بی ایس یدی یورپا کے ذریعہ وزیراعلیٰ عہدہ کا حلف لینے کے دوران راہل گاندھی نے ٹوئٹ کرکے نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف بی جے پی "کھوکھلی جیت" کا جشن منائے اور دوسری طرف ہندوستان "جمہوریت کی شکست" کا ماتم منائے گا۔ وہیں کانگریس پارٹی کے کئی قدآور لیڈروں نے گورنر کے ذریعہ بی جے پی کو حکومت بنانے کی دعوت دینے کو جمہوریت کا قتل کہا تھا۔

راہل پرشاہ کا پلٹ وار، کانگریس نے جے ڈی ایس کوجلدبازی میں حمایت دے کرکیا

بی جے پی صدر امت شاہ ۔ فائل فوٹو

اب ایک ٹوئٹ کے ذریعہ بی جے پی صدر امت شاہ نے راہل گاندھی اور ان کی پارٹی کے لیڈروں کو زبردست جواب دیا ہے۔ شاہ نے لکھا کہ "جمہوریت کا قتل تو تب ہی ہوگیا تھا، جب بے صبر کانگریس نے موقع پر ست بنتے ہوئے جے ڈی ایس کی جانب اتحاد کا ہاتھ بڑھا دیا تھا۔ یہ انہوں نے کرناٹک کے لوگوں کی بھلائی کے لئے نہیں بلکہ سیاسی فائدے کے لئے کیا"

https://twitter.com/AmitShah/status/996978787635093504

کرناٹک میں جس طرح سے گورنر نے کانگریس اور جے ڈی ایس کی اکثریت کو خارج کرتے ہوئے سب سے بڑی پارٹی بی جے پی کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے، اس نے ملک کی سیاست میں کھلبلی مچادی ہے۔ یہ معاملہ کل رات ہی سپریم کورٹ میں گیا، جہاں نصف شب سماعت کے بعد کورٹ نے بی ایس یدی یورپا نے ریاست کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لینے کے لئے منظوری دے دی۔ آج صبح یدی یورپا نے ریاست کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف بھی لے لیا ہے۔ اب انہیں آئندہ 15 دنوں میں اپنی اکثریت ثابت کرنی ہوگی۔

بی جے پی کو حکومت بنانے کی دعوت ملنے سے راہل گاندھی خفا

ویسے اس بات کو لے کر کانگریس صدر راہل گاندھی بہت خفا ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا کرناٹک میں ضروری اعدادوشمار نہیں ہونے کے باوجود حکومت بنانے کے لئے بی جے پی کی غیر معمولی ضد آئین کا مذاق بنانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف بی جے پی کھوکھلی جیت کا جشن منائے گی۔ وہیں دوسری طرف ہندوستان جمہوریت کی شکست کا ماتم منائے گا۔

https://twitter.com/RahulGandhi/status/996951947885228032

اشوک گہلوت نے مودی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہاکہ مودی حکومت میں تمام بڑے آئینی اداروں ک کمزاور کیا گیا ہے اور بی جے پی اقتدار حاصل کرنے کے لئے جمہوریت کا قتل کررہی ہے۔ یدی یورپا کو کرناٹک کا وزیراعلیٰ بنائے جانے کے خلاف غلام نبی آزاد، اشوک گہلوت اور سابق وزیراعلی سدارمیا سمیت کانگریس ممبران اسمبلی اور لیڈروں نے اسمبلی کے باہر مہاتما گاندھی کی مورتی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران سدارمیا نے کہا کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیرغور ہے۔ ان کے پاس 104 ممبران اسمبلی ہیں، جو اکثریت سے کافی دور ہیں۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز