مسلم ریزرویشن کے خلاف حیدرآباد میں احتجاجی ریلی ،بی جے پی کے ارکان اسمبلی اور کارکنان گرفتار

مسلمانوں کے لئے ریزرویشن میں اضافہ کے تلنگانہ حکومت کے قدم کے خلاف ریاستی اسمبلی تک پارٹی کے کارکنوں کی احتجاجی ریلی کی قیادت کی کوشش پر بی جے پی کے دو ارکان اسمبلی کو گرفتار کرلیا گیا۔

Mar 24, 2017 06:36 PM IST | Updated on: Mar 24, 2017 06:36 PM IST

حیدرآباد : مسلمانوں کے لئے ریزرویشن میں اضافہ کے تلنگانہ حکومت کے قدم کے خلاف ریاستی اسمبلی تک پارٹی کے کارکنوں کی احتجاجی ریلی کی قیادت کی کوشش پر بی جے پی کے دو ارکان اسمبلی کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ارکان اسمبلی سی رامچندراریڈی اور پربھاکر کے بشیرباغ پہنچنے پر پولیس نے اسمبلی تک پارٹی کارکنوں کے احتجاجی مارچ کو روک دیا۔

قبل ازیں بی جے پی کے بیشتر کارکنوں کو بشیرباغ فلائی اوورس کے قریب تحویل میں لے لیا گیا کیونکہ ریزرویشن کے قدم کے خلاف پارٹی کے احتجاج کے منصوبہ کے حصہ کے طور پر یہ کارکن اسمبلی کے محاصرہ کے لئے اسمبلی کامپلکس جارہے تھے۔ مسلمانوں کو ریزرویشن کا مسئلہ اسمبلی میں بھی چھایا رہا۔ بی جے پی کے پانچ ارکان اسمبلی کو ایوان کی کارراوئی میں رکاوٹ پر معطل کردیا گیا۔

مسلم ریزرویشن کے خلاف حیدرآباد میں احتجاجی ریلی ،بی جے پی کے ارکان اسمبلی اور کارکنان گرفتار

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز