آندھرا پردیش:گوداوری دریا میں کشتی الٹنے سے 40 افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ

May 16, 2018 12:00 AM IST | Updated on: May 16, 2018 12:02 AM IST

کاکی ناڑا۔ آندھرا پردیش کے مغربی گوداوری ضلع میں آج ایک کشتی گوداوری دریا میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 40 لوگوں کے ڈوب جانے کا خدشہ ہے۔ کشتی پر صلاحیت سے زیادہ 60 لوگ سوار تھے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق کشتی کونڈاموڈالو سے دیوہ پتنم جا رہی تھی کہ مغربی گوداوری کی طرف اس دوران ویڈاپلی کے درمیان الٹ گئی ۔ کشتی پر سوار قبائلی لوگ دیوی پتنم سے روز مرہ کی ضروری اشیا خرید کر دریا کے نچلے حصے میں آباد اپنی بستی واپس آرہے تھے ۔

آندھرا پردیش:گوداوری دریا میں کشتی الٹنے سے 40 افراد کے جاں بحق ہونے کا خدشہ

علامتی تصویر

ذرائع کے مطابق، اس دوران اچانک آنے والی آندھی کی وجہ سے کشتی کا توازن بگڑ گیا اور دریا میں الٹ گئی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز